SportsPosted at: Jan 13 2025 9:54PM پاکستان سپر لیگ : ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، جیسن ہولڈر، محمد نبی، شائی ہوپ جیسے غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاباسلام آباد، 13 جنوری (یواین آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کےلیے ڈرافٹ کے ذریعے فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔ ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، جیسن ہولڈر، محمد نبی، شائی ہوپ جیسے غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ نے تقریب میں شرکت کی۔