Thursday, Sep 10 2026 | Time 09:15 Hrs(IST)
Sports

آخری دن ہندوستانی تیراندازوں کی شاندار کارکردگی، شیتل دیوی نے طلائی تمغہ جیتا

09 Sep 2026 | 9:48 PM

احمد آباد، 9 ستمبر (یو این آئی) شیتل دیوی نے خواتین کے کمپاؤنڈ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا، جس کے ساتھ ہندوستان نے بدھ کو احمد آباد میں عالمی تیراندازی پیرا سیریز 2026 کے مرحلہ 3 کا اختتام 15 تمغوں — چار طلائی، تین چاندی اور آٹھ کانسے کے ساتھ کیا۔.

see more..

ہندوستان نے چین کو بغیر گول کے برابری پر روکا، کوارٹر فائنل میں پاکستان سے ہوگا مقابلہ

09 Sep 2026 | 9:42 PM

موکی (چین)، 9 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی خواتین نے بدھ کو یہاں جونیئر ایشیا کپ کے اپنے آخری ایلیٹ پول مقابلے میں چین کے خلاف بغیر کسی گول کے ڈرا کھیلا اور بہتر گول فرق کی بنیاد پر 10 پوائنٹس (3 جیت اور ایک ڈرا) کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہیں۔ 10 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں ہنودستان کا مقابلہ 6پاکستان سے ہوگا۔.

see more..

اجیتش سندھو نے دو شاٹ کی برتری حاصل کی

09 Sep 2026 | 8:47 PM

چنئی، 9 ستمبر (یو این آئی) اجیتش سندھو نے کوسمو گالف کورس میں چنئی پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (سی پی سی ایل) کے زیر اہتمام ₹ 1 کروڑ کے چنئی اوپن 2026 کے دوسرے راؤنڈ کے بعد چھ انڈر 66 کا کارڈ بنا کر دو شاٹ کی برتری حاصل کی۔.

see more..

ہندوستان کے نیوزی لینڈ دورے پر ٹکٹوں کی زبردست مانگ

09 Sep 2026 | 8:40 PM

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ چھ سال بعد ہندوستان کے نیوزی لینڈ دورے کے تعلق سے لوگوں میں کافی دلچسپی ہے اور آنے والے بین الاقوامی ہوم سمر سیزن کے لیے 50000 سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ کرکٹ نیشن کے اراکین، اسکائی اور اے این زیڈ ) صارفین کے لیے دو ہفتے کی پری سیل کے بعد پیر کو عام لوگوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی۔.

see more..

انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے پاکستان کو 133 رن پر سمیٹا

09 Sep 2026 | 8:18 PM

برمنگھم، 9 ستمبر (یو این آئی) انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن بدھ کو جارحانہ گیند بازی کرتے ہوئے اسے پہلی اننگز میں محض 133 رن پر سمیٹ دیا۔.

see more..

آٹھ سال کا انتظار ختم، احور رضوی ایشیائی کھیلوں میں ڈیبیو کے لیے تیار

09 Sep 2026 | 7:51 PM

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) 26 سالہ ٹریپ شوٹر احور رضوی کا ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کا آٹھ سالہ انتظار بالآخر ختم ہوگیا۔ وہ 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں صرف ایک پوائنٹ سے جگہ بنانے سے محروم رہ گئے تھے، لیکن ڈبل ٹریپ کے خاتمے کے بعد اولمپک ٹریپ میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے کے بعد انہیں 2026 آئچی-ناگویا ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔.

see more..

ہندوستان-نیوزی لینڈ سیریز، 50 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت

09 Sep 2026 | 7:49 PM

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) چھ سال بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ واپسی کو لے کر زبردست جوش دیکھا جارہا ہے اور آئندہ بین الاقوامی ہوم سمر کے لیے اب تک 50 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کئی ہندوستانی میچوں کے ٹکٹ تقریباً مکمل فروخت ہوچکے ہیں، جبکہ کرائسٹ چرچ میں دوسرے ٹی20 میچ کے 75 فیصد سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔.

see more..

اسپورٹس ایکٹ: سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی سے موقف واضح کرنے کو کہا

09 Sep 2026 | 7:32 PM

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے پوچھا ہے کہ اسے اور ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 کے دائرے میں کیوں نہیں لایا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوی مالیا باگچی اور وی. موہنا کی بنچ نے یہ سوال ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر سماعت کے دوران اٹھایا۔.

see more..

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کی بلے بازی پھر ناکام، پہلی اننگز میں 133 رنز پر آل آؤٹ

09 Sep 2026 | 7:18 PM

برمنگھم، 9 ستمبر (یواین آئی) انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بلے بازی ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 133 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔.

see more..

ناگویا میں ریکارڈ بارش، 400 کھلاڑیوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

09 Sep 2026 | 6:45 PM

ناگویا، 9 ستمبر (یو این آئی) ایشیائی کھیلوں سے چند روز قبل جاپان کے شہر ناگویا کے بعض علاقوں میں ریکارڈ بارش اور سیلاب کے باعث تقریباً 400 کھلاڑیوں اور عملے کو احتیاطاً ان کے رہائشی مقامات سے محفوظ اور بلند علاقوں میں منتقل کیا گیا۔.

see more..

بھجن لال کی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب بنانے کی اپیل

09 Sep 2026 | 6:22 PM

جے پور، 9 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بدھ کو جے پور میونسپل کارپوریشن انتخابات میں انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں سانگانیر گیٹ سے تری پولیا گیٹ تک روڈ شو کیا اور عوام سے پارٹی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔.

see more..

ویمنز ایشیا کپ : ہندوستان کی فائنل پر نظریں، بنگلہ دیش سے اہم مقابلہ

09 Sep 2026 | 6:15 PM

دبئی، 9 ستمبر (یو این آئی) سات بار کی چیمپئن ہندوستانی ٹیم جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کا سامنا کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے خطاب کی جانب ایک اور قدم بڑھانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی اور گروپ اے میں تمام میچ جیت کر سرفہرست رہی۔.

see more..

ون ڈے میں واپسی کی کوششوں کے درمیان ہاردک پانڈیا انڈیا اے ٹیم میں شامل

09 Sep 2026 | 5:57 PM

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو آسٹریلیا اے کے خلاف پڈوچیری میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔ سیریز کے میچ 6، 9 اور 11 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ہاردک نے آئی پی ایل 2026 کے بعد سے کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔.

see more..

ہندوستان جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں

09 Sep 2026 | 5:49 PM

موکی (چین)، 9 ستمبر (یو این آئی) دفاعی چیمپئن ہندوستان نے جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول اے کے آخری میچ میں بدھ کو چینی تائپے کو 15-0 سے روند کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ کپتان انمول ایکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گول کیے، جو تمام پنالٹی کارنر کے ذریعے آئے۔ ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہیں کیا، لیکن اس کے بعد باقی 45 منٹ میں مکمل طور پر حاوی رہا۔.

see more..

ہندوستان مردوں کی ہاکی ٹیم طلائی تمغے کے دفاع کے لیے جاپان روانہ

09 Sep 2026 | 5:46 PM

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ایشیائی کھیل 2026 میں اپنے طلائی تمغے کا دفاع کرنے کے لیے منگل کی شام جاپان روانہ ہوگئی۔ ایشیائی کھیل 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک آئیچی-ناگویا میں ہوں گے، جبکہ ہاکی کے مقابلے ناگویا سے تقریباً 35 کلومیٹر دور ککامی گہارا میں کھیلے جائیں گے۔.

see more..

مشرقی زون کا 584 رن کی برتری کے ساتھ دلیپ ٹرافی پر یقینی قبضہ

09 Sep 2026 | 5:31 PM

چنئی، 9 ستمبر (یواین آئی) مشرقی زون نے جنوبی زون کے خلاف 584 رنز کی بڑی برتری حاصل کرکے تیسری مرتبہ دلیپ ٹرافی پر اپنا قبضہ یقینی بنا لیا ہے۔ پہلی اننگز میں 372 رنز کی بڑی برتری حاصل کرنے کے بعد مشرقی زون نے چوتھے دن بدھ کو دوسری اننگز میں اسٹمپس تک 5 وکٹوں پر 212 رنز بنا لیے ہیں۔.

see more..

دہلی بلیو بلز جی سی نے آئی جی پی ایل سیزن 2 سے قبل نئی جرسی کی نقاب کشائی کی

09 Sep 2026 | 4:40 PM

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) آر وی آر دہلی بلیو بلز جی سی نے بدھ کو نئی دہلی کے قطب گولف کورس میں اپنی باضابطہ کھیلنے والی جرسی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اے ایم گرین آئی جی پی ایل سیزن 2 کے لیے اپنی مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ جرسی کی نقاب کشائی آر وی آر پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر گنیش سرنالہ اور اے ایم گرین آئی جی پی ایل کے سی ای او اتم سنگھ منڈی نے کی۔.

see more..

شیلٹن نے سنسنی خیز اور دیر رات تک جاری مقابلے میں الکاراز کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا

09 Sep 2026 | 4:37 PM

نیویارک، 9 ستمبر (یو این آئی) امریکی کھلاڑی بین شیلٹن نے یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر تین کارلوس الکاراز کو سنسنی خیز مقابلے میں 6-7(5)، 6-1، 6-3، 1-6، 7-6(10-7) سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ آرتھر ایش اسٹیڈیم میں چار گھنٹے 28 منٹ تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ بدھ کی صبح 3 بج کر 33 منٹ پر ختم ہوا، جو یو ایس اوپن میں کسی میچ کے اختتام کا نیا ریکارڈ ہے۔.

see more..

سبالینکا مسلسل چھٹی بار سیمی فائنل میں، شیلٹن نے الکاراز کو چونکایا

09 Sep 2026 | 3:46 PM

نیویارک، 9 ستمبر (یو این آئی) دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا مسلسل چھٹی بار یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، جبکہ آٹھویں سیڈ امریکی بین شیلٹن نے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں دوسری سیڈ کارلوس الکاراز کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ سبالینکا نے ومبلڈن چیمپئن لنڈا نوسکووا کو 7-6 (1)، 3-6، 7-6 (10-7) سے ہرایا۔.

see more..

سبالینکا نے فیصلہ کن سیٹ میں پچھڑنے کے بعد نوسکووا کو شکست دی

09 Sep 2026 | 3:28 PM

نیویارک، 9 ستمبر (یو این آئی) ٹاپ سیڈ آرینا سبالینکا نے فیصلہ کن سیٹ میں 2-4 سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ومبلڈن چیمپئن لنڈا نوسکووا کو 7-6 (1)، 3-6، 7-6 (7) سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی مسلسل تیسری بار یو ایس اوپن خطاب جیتنے کی ان کی امیدیں برقرار ہیں۔ یہ ان کا مسلسل چھٹا یو ایس اوپن سیمی فائنل اور مجموعی طور پر 15واں گرینڈ سلیم سیمی فائنل ہے۔.

see more..

بین شیلٹن نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے الکاراز کو یو ایس اوپن سے باہر کردیا

09 Sep 2026 | 3:22 PM

نیویارک، 9 ستمبر (یو این آئی) امریکہ کے بین شیلٹن نے بدھ کی صبح یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو پانچ سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 6-7(5)، 6-1، 6-3، 1-6، 7-6(10/7) سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ یہ مقابلہ نیویارک میں صبح 3 بج کر 33 منٹ پر ختم ہوا، جو یو ایس اوپن میں کسی میچ کے اختتام کا نیا ریکارڈ ہے۔.

see more..

عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، وسیم اکرم

09 Sep 2026 | 3:19 PM

لاہور، 9 ستمبر (یواین آئی) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق کپتان، دوست اور مینٹور کو بہت یاد کرتے ہیں۔.

see more..

امپائر کے فیصلے سے اختلاف مہنگا پڑ گیا، گل فیروزہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

09 Sep 2026 | 3:16 PM

دبئی، 9 ستمبر (یواین آئی) پاکستان ویمنز ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر گل فیروزہ کو ہانگ کانگ کے خلاف ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان ظاہر کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔.

see more..

تلک ورما سنچری سے ایک رن سےچوک گئے، جنوبی زون 336 رنز پر ڈھیر

09 Sep 2026 | 2:31 PM

چنئی، 9 ستمبر (یو این آئی) کپتان تلک ورما 99 رنز پر سنچری سے محض ایک رن سے چوک گئے اور جنوبی زون دلیپ ٹرافی کے فائنل کے چوتھے دن بدھ کو اپنی پہلی اننگز میں 336 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا۔ مشرقی زون نے اپنی پہلی اننگز میں 708 رنز بنائے تھے اور اسے جنوبی زون پر 372 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی۔.

see more..

لیہ پولٹن انگلینڈ ویمنز کی نئی منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

09 Sep 2026 | 2:17 PM

لندن، 9 ستمبر (یواین آئی) آسٹریلیا کی سابق بلے باز، کوچ اور منتظم لیہ پولٹن انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کی گئی ہیں۔ وہ کلیئر کونر کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گی۔.

see more..

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

09 Sep 2026 | 2:02 PM

نیویارک، 9 ستمبر (یواین آئی) نمبر 3 سیڈ پیگولا نے ایک سیٹ سے پچھڑنے اور تیسرے سیٹ میں ابتدائی برتری گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے نمبر 26 سیڈ ایما ناوارو کو 2 گھنٹے 21 منٹ میں 3-6، 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ کھچا کھچ بھرے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں حاصل کی گئی اس جیت کے ساتھ وہ مسلسل تیسرے سال یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔.

see more..

خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ 17 ستمبر سے، مردوں کا مقابلہ 24 ستمبر سے

09 Sep 2026 | 1:48 PM

نئی دہلی، 9 ستمبر (یواین آئی) ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاپان کے ایچی میں واقع کوروگی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں اور خواتین دونوں کے مقابلے ٹی-20 فارمیٹ میں ہوں گے۔ خواتین کا ٹورنامنٹ 17 ستمبر سے شروع ہوکر 22 ستمبر کو تمغوں کے مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جبکہ مردوں کے کرکٹ مقابلے 24 ستمبر سے شروع ہوں گے اور کانسے اور طلائی تمغے کے مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔.

see more..

مسوری تھنڈرس اور سیلاکُئی اسٹرائیکرز کے درمیان ہوگا ٹائٹل مقابلہ

09 Sep 2026 | 1:42 PM

دہرادون، 9 ستمبر (یواین آئی) دہرادون ٹی-20 لیگ 2026 اپنے سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ دونوں سیمی فائنل مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب مسوری تھنڈرس اور سیلاکُئی اسٹرائیکرز کی ٹیمیں چمچماتی ٹرافی کے لیے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔.

see more..

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

09 Sep 2026 | 1:30 PM

نیویارک، 9 ستمبر (یو این آئی) فرانسس ٹیافو نے منگل کو یو ایس اوپن میں اپنے کیریئر کی یادگار ترین فتوحات میں سے ایک حاصل کرتے ہوئے دو سیٹ سے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کی اور پانچویں سیٹ میں 0-3 کے نقصان کو ختم کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنے ہی ملک کے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے دی۔.

see more..

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

09 Sep 2026 | 12:47 PM

ایجبسٹن، 9 ستمبر (یو این آئی) پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستان کی ٹیم میں کیے گئے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے بارے میں نہ تو انہیں کوئی اطلاع تھی، نہ ہی ان سے کوئی رائے لی گئی اور نہ ہی ان کی منظوری حاصل کی گئی۔ ایجبسٹن میں تیسرے ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کے دوران کئی مواقع پر ماحول قدرے کشیدہ دکھائی دیا۔ ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر بابر نے زیادہ بات نہیں کی اور کہا کہ ٹیم میں شامل کیے گئے نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک ’’سنہری موقع‘‘ ہے۔.

see more..