Friday, Jul 10 2026 | Time 19:07 Hrs(IST)
Sports

گھٹنے کی انجری کے باعث آر اشون ایم ایل سی سے باہر

10 Jul 2026 | 6:48 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی): ہندوستان کے سابق آف اسپنر آر اشون دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 کے باقی تمام میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو سان فرانسسکو یونیکورنز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔.

see more..

کلین سوئپ سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گی ٹیم انڈیا

10 Jul 2026 | 5:54 PM

ساؤتھمپٹن، 10 جولائی (یو این آئی): برسٹل میں چوتھا ٹی20 جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف وکٹوں اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہی ان کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ رہا۔ دوسری جانب ہندوستان پانچویں اور آخری ٹی20 میں مسلسل چھٹی شکست سے بچنے اور کلین سوئپ ٹالنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔.

see more..

جے ایس ڈبلیو ٹیم انڈیا کا باضابطہ اسپورٹس پرفارمنس اور لائف اسٹائل پارٹنر برقرار

10 Jul 2026 | 5:42 PM

ممبئی، 10 جولائی (یو این آئی): ہندوستان کے اولمپک مشن کے لیے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کرتے ہوئے جے ایس ڈبلیو گروپ نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے ساتھ اپنی شراکت داری میں توسیع کر دی ہے۔ گروپ کا ایکٹوویئر برانڈ جے ایس ڈبلیو اِنسپائر گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست تک ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں اور جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی دستے کا باضابطہ اسپورٹس پرفارمنس اور لائف اسٹائل پارٹنر رہے گا۔.

see more..

انگلینڈ کے جریل کوانسا دو ورلڈ کپ میچوں کے لیے معطل

10 Jul 2026 | 5:38 PM

میامی، 10 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کی ٹیم ناروے کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں دفاعی کھلاڑی جریل کوانسا کی خدمات سے محروم رہے گی، کیونکہ میکسیکو کے خلاف راؤنڈ آف 16 کے میچ میں ریڈ کارڈ ملنے پر انہیں دو میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔.

see more..

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اینچیلوتی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے: روماریو

10 Jul 2026 | 5:18 PM

ریو ڈی جنیرو، 10 جولائی (یو این آئی): برازیل کے سابق اسٹار اسٹرائیکر روماریو نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو اینچیلوتی کو عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے برازیل کے باہر ہونے کو ''''شرمناک'''' قرار دیا ہے۔ اینچیلوتی کا معاہدہ 2030 تک ہے، تاہم روماریو کا کہنا ہے کہ راؤنڈ آف 16 میں ناروے کے ہاتھوں برازیل کی 2-1 کی شکست کے بعد اطالوی کوچ کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔ .

see more..

اے ایم گرین آئی جی پی ایل کے اسٹار پکھراج سنگھ گل ایشین ڈیولپمنٹ ٹور میں ٹاپ 20 میں شامل

10 Jul 2026 | 4:28 PM

تائپے، 10 جولائی (یو این آئی): ہندوستان کے پکھراج سنگھ گل نے ایشین ڈیولپمنٹ ٹور کے ایور گلوری اے ڈی ٹی اوپن میں مسلسل تین راؤنڈز میں 3-انڈر 69 کا اسکور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9-انڈر 204 کے ساتھ مشترکہ 19ویں مقام حاصل کیا۔.

see more..

اسپین کو ہرانے کے لیے ریڈ ڈیولز کو "بہترین کھیل" کا مظاہرہ کرنا ہوگا: رومیلو لوکاکو

10 Jul 2026 | 4:23 PM

انگلووڈ (کیلیفورنیا)، 10 جولائی (یو این آئی) بیلجیم کے فارورڈ رومیلو لوکاکو نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں اسپین کو شکست دینے کے لیے ''ریڈ ڈیولز'' (بیلجیم) کو ایکدم پرفیکٹ گیم (بہترین کھیل) پیش کرنا ہوگا۔ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سوفی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم مقابلے میں بیلجیم کا سامنا ایک ایسی ہسپانوی ٹیم سے ہے، جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی گول نہیں کھایا ہے۔.

see more..

انگلینڈ کو دنیا کی نمبر ایک ٹی20 ٹیم بنانا چاہتے ہیں : ہیری بروک

10 Jul 2026 | 4:17 PM

برسٹل، 10 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ ان کا ہدف انگلینڈ کو آئی سی سی ٹی20 درجہ بندی میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم بنانا ہے۔.

see more..

بیماری کے باعث کائلی میک کیون دولتِ مشترکہ کھیلوں اور پین پیسفک سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبردار

10 Jul 2026 | 4:16 PM

سڈنی (آسٹریلیا)، 10 جولائی (یو این آئی) دنیا کی ممتاز بیک اسٹروک تیراک کائلی میک کیون نے بیماری کے باعث جولائی 2026 میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں اور پین پیسفک سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔.

see more..

ویسٹ انڈیز نے زخمی ہینری کی جگہ گریمنڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا

10 Jul 2026 | 3:37 PM

بریڈی، 10 جولائی (یو این آئی): ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے زخمی چنیل ہینری کی جگہ 21 سالہ بلے باز ریالیانا گریمنڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ حال ہی میں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم میں یہی واحد تبدیلی کی گئی ہے۔.

see more..

چنئی کا ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم بی بی ایل 2026-27 سیزن کے پہلے میچ کی میزبانی کرے گا

10 Jul 2026 | 3:32 PM

چنئی، 10 جولائی (یو این آئی) چنئی کا ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 2026-27 سیزن کے افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا۔ سیزن کا آغاز 12 دسمبر کو میلبورن رینیگیڈز اور دفاعی چیمپئن پرتھ اسکارچرز کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔.

see more..

ایشیائی کھیل 2026 میں سلیما ٹیٹے ہندوستانی ویمنز ہاکی ٹیم کی کپتان مقرر

10 Jul 2026 | 3:29 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے جمعہ کو جاپان کے آئیچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ایشیائی کھیل 2026 کے لیے 20 رکنی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ ماہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا خطاب جیتنے والی سلیما ٹیٹے کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔.

see more..

وزیر اعظم مودی اور انتھنی البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون کا روڈ میپ جاری کیا

10 Jul 2026 | 3:28 PM

میلبورن، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون کا روڈ میپ جاری کیا۔.

see more..

کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہے گا

10 Jul 2026 | 3:20 PM

گلاسگو، 10 جولائی (یو این آئی) اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ہندوستان کے مجموعی طور پر 124 کھلاڑی آٹھ ایبل باڈی (عام جسمانی صلاحیت رکھنے والے) اور پانچ پیرا کھیلوں کے مقابلوں میں تمغوں کے لیے حصہ لیں گے۔ یہ مقابلے اسکاٹ لینڈ کے چار مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔.

see more..

کوارٹر فائنل میں سارا دباؤ انگلینڈ پر ہوگا: ہالینڈ

10 Jul 2026 | 3:15 PM

میامی، 10 جولائی (یو این آئی) ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات "بہت کم" ہیں اور ہفتہ کو ہونے والے کوارٹر فائنل سے قبل تمام دباؤ انگلینڈ پر ہوگا۔.

see more..

شہپور زدران کے انتقال پر شاہد آفریدی کا اظہارِ افسوس

10 Jul 2026 | 2:48 PM

کراچی، 10 جولائی (یو این آئی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زدران کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ شاہد آفریدی کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا گیا، ''''''''بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے۔'''''''' شاہد آفریدی نے لکھا، ''''''''پیارے شہپور، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔'''''''' انہوں نے مزید لکھا، '''''''' ''''موت ہر انسان کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار .

see more..

ہیمسٹرنگ چوٹ کے باعث مستفیض الرحمان زمبابوے دورے کے بقیہ میچوں سے باہر

10 Jul 2026 | 1:50 PM

ہرارے، 10 جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان دائیں ہیمسٹرنگ میں گریڈ 1 مسل ٹیئر اور دائیں گھٹنے میں منیسکل ڈیجنریشن کی وجہ سے زمبابوے کے موجودہ دورے کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ پیر کو زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں گیند بازی کرتے وقت مستفیض الرحمان کو درد محسوس ہوا تھا۔ منگل کو ہونے والے اسکین میں چوٹ کی سنگینی کا پتہ چلا۔.

see more..

فرانس نے مراقش کو ہرا کر لگاتار تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

10 Jul 2026 | 9:54 AM

فاکسبورو، (میساچوسٹس) 10 جولائی (یو این آئی) اسٹار فٹ بال کھلاڑی کبرین ایمباپے نے پنالٹی گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنا 20واں ورلڈ کپ گول داغا اور مراکش پر 2-0 کی جیت کے ساتھ فرانس کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے میں مدد کی۔ اس جیت کے ساتھ فرانس لگاتار تین بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔.

see more..

انگلینڈ نے ہندوستان کو نو وکٹ سے شکست دی، تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل

10 Jul 2026 | 9:53 AM

برسٹل، 10 جولائی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد فل سالٹ (ناٹ آؤٹ 59) اور کپتان ہیری بروک (ناٹ آؤٹ 79) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کو چوتھے ٹی 20 میں جمعرات کو نو وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔.

see more..

فیفا فرانس بمقابلہ مراقش دو آخری

10 Jul 2026 | 8:23 AM

25ویں منٹ میں، نوسیر مزراوئی نے باکس کے اندر ایمباپے کو گرا دیا، لیکن جب ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر نے پنالٹی اسپاٹ سے شاٹ لگایا، تو بونو نے صحیح اندازہ لگاتے ہوئے پنالٹی کو بچا لیا۔ ورلڈ کپ میں پنالٹی شوٹ آؤٹ سمیت کسی بھی گول کیپر نے بونو کے چار پنالٹی سیو سے زیادہ پنالٹی نہیں بچائی ہیں۔.

see more..

انگینڈ ہندستان ٹی 20 مقابلہ دو آخری

10 Jul 2026 | 8:18 AM

اس میچ کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم جب بلے بازی کر رہی تھی تو انگلینڈ کے گیند بازوں نے شارٹ اور بیک آف لینتھ گیندوں سے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔ ساتھ ہی اسپنروں نے بھی کمال کی گیند بازی کی۔ ایسا لگا کہ پچ کافی دھیمی ہے لیکن ہندوستانی گیند باز پچ اور حالات کے مطابق اچھی گیند بازی کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ ساتھ ہی سالٹ اور بروک نے جس طرح کی بلے بازی کی وہ قابل تعریف ہے۔ سالٹ نے 42 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ بروک نے 35 گیندوں میں اٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔.

see more..

شریاس ائیر کی ناقابل شکست نصف سنچری سے ہندوستان نے بنائے 158/7

10 Jul 2026 | 12:08 AM

برسٹل، 9 جولائی (یواین آئی) کپتان شریاس ائیر کی شاندار ناقابل شکست 80 رنز کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹ پر 158 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔.

see more..

ومبلڈن کو ملے گی نئی ویمنز چیمپئن، موچووا اور نوسکووا میں خطابی ٹکر ہوگی

09 Jul 2026 | 11:09 PM

لندن، 9 جولائی (یواین آئی) چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا نے تین سیٹوں تک چلنے والے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں جمعرات کو امریکہ کی کوکو گاف کو 6-2، 1-6، 7-6 (12-10) سے شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن خواتین کے ٹائٹل مقابلے میں جگہ بنالی۔ ان کا مقابلہ ہم وطن لنڈا نوسکووا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں مارٹا کوسٹیوک کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔.

see more..

ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا

09 Jul 2026 | 11:01 PM

برسٹل، 9 جولائی (یواین آئی) ہندوستانی کپتان شریاس ائیر نے مسلسل چٹھی مرتبہ ٹاس جیت کر نگلینڈ کے خلاف جمعرات کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔.

see more..

موچووا نے گاف کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن فائنل میں جگہ بنا لی

09 Jul 2026 | 9:25 PM

لندن، 9 جولائی (یو این آئی): چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا نے امریکی اسٹار کوکو گاف کو تین سیٹوں پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں 2-6، 6-1، 7-6 (12-10) سے شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن ویمنز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ موچووا نے فیصلہ کن ٹائی بریک میں ایک میچ پوائنٹ بچاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اس سال گاف کے خلاف یہ ان کی دوسری فتح ہے، حالانکہ اس سے قبل وہ ان کے خلاف ابتدائی چھوں مقابلے ہار چکی تھیں۔ ہفتہ کو ہونے والے فائنل میں موچووا کا مقابلہ ہم وطن لنڈا نوسکووا یا مارٹا کوستیوک سے ہوگا۔ گراس کورٹ سیزن موچووا کے کیریئر کا اب تک کا بہترین سیزن ثابت ہوا ہے۔ وہ اس سے قبل دوحہ اور بیڈ ہومبرگ کے.

see more..

ہندوستان نے انڈر-19 ویمنز ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ میں چھ تمغے یقینی بنا لیے

09 Jul 2026 | 9:16 PM

جکارتہ، 9 جولائی (یو این آئی): ایشیائی انڈر-19 اور انڈر-23 باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کی انڈر-19 خواتین باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر چھ تمغے یقینی کر لیے۔
چندریکا بھوریش پجاری (51 کلوگرام)، جوئے شری دیوی (54 کلوگرام)، پراچی (57 کلوگرام)، چاہت (60 کلوگرام)، گنجن (48 کلوگرام) اور انشیکا (75 کلوگرام) نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے جیت کر آخری چار میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب ونشیکا (65 کلوگرام) اور لکشیو (70 کلوگرام) کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ م س.

see more..

موچووا نے گاف کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ومبلڈن فائنل میں جگہ بنا لی

09 Jul 2026 | 9:15 PM

لندن، 9 جولائی (یو این آئی) چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا نے امریکی کھلاڑی کوکو گاف کو تین سیٹوں پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں 2-6، 6-1، 7-6 (12-10) سے شکست دے کر ومبلڈن ویمنز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
موچووا نے فیصلہ کن ٹائی بریک میں ایک میچ پوائنٹ بچایا اور سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ اس سال گاف کے خلاف یہ ان کی دوسری فتح ہے۔
فائنل میں موچووا کا مقابلہ چیک جمہوریہ کی لنڈا نوسکووا یا مارٹا کوستیوک سے ہوگا۔
یو این آئی۔ م س.

see more..

بالوگن کی معطلی ختم کرنے پر انفانٹینو تنقید کی زد میں، یورپی ارکانِ پارلیمنٹ نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

09 Jul 2026 | 8:12 PM

برسلز، 9 جولائی (یو این آئی): امریکی اسٹرائیکر فولارین بالوگن کی ورلڈ کپ معطلی ختم کیے جانے کے فیصلے پر فیفا کے صدر جانی انفانٹینو کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یورپی ارکانِ پارلیمنٹ نے اس معاملے میں انفانٹینو کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس فیصلے کو متنازع قرار دیا ہے، جبکہ بعض قانون سازوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ اثر و رسوخ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔.

see more..

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے بھی ارجنٹینا، مصر میچ کے متنازع فیصلوں پر ردِعمل ظاہر کیا

09 Jul 2026 | 8:00 PM

نیویارک، 9 جولائی (یو این آئی) امریکہ کے شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ارجنٹینا اور مصر کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں ہونے والے متنازع فیصلوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے سے متعلق جاری بحث میں وہ بھی عوامی رائے سے آگاہ ہیں۔ ان کا یہ تبصرہ ایک عوامی منصوبے کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سامنے آیا۔.

see more..

ارجنٹینا، مصر میچ کے ریفری کے خلاف فیفا میں احتجاج، متنازع فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ

09 Jul 2026 | 7:57 PM

زیورخ، 9 جولائی (یو این آئی): فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ارجنٹینا اور مصر کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر کے فیصلے تنازع کا مرکز بن گئے ہیں۔ مصری فٹبال فیڈریشن نے متنازع فیصلوں پر فیفا میں باضابطہ احتجاج درج کراتے ہوئے معاملے کی تحقیقات اور متعلقہ آفیشلز کو ٹورنامنٹ کے باقی میچوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔.

see more..