Sports14 Nov 2025 | 8:04 PMراولپنڈی، 14 نومبر (یو این آئی) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 288 رنز بنا کر پاکستان کو 289 رنز کا ہدف دے دیا۔ لنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 7:58 PMنئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) ایشیا، مکسڈ ٹیم اور جونیئر عالمی چیمپئن رہ چکی ایشا سنگھ نے جمعہ کے روز قاہرہ کے اولمپک شوٹنگ رینج میں خواتین کی 25 میٹر پسٹل اولمپک ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیت کر اپنے کیریئر میں ایک اور بڑی کامیابی درج کرائی۔ ایشا نے فائنل میں 30 پوائنٹس حاصل کیے اور چین کی فارم میں چل رہی یاؤ کیان شون (38، چاندی) اور کوریا کی موجودہ اولمپک چیمپئن یانگ جی اِن (40، سونا) کے بعد تیسرے نمبر پر رہیں۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 7:43 PMچنڈی گڑھ، 14 نومبر (یو این آئی) چنڈی گڑھ گولف کلب میں منعقد ہونے والے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم والے پہلے ٹرائیڈینٹ اوپن میں منو گنڈاس نے معمولی آخری راؤنڈ (73) کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے تین طرفہ پلے آف میں خطاب جیت لیا۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 7:29 PMدوحہ، 14 نومبر (یو این آئی) سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کی 144 رنز کی طوفانی سنچری کی بدولت ہندوستان اے نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 20 اوور میں چار وکٹ پر 297 رنز کا زبردست اسکور بنایا۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 7:22 PMکلکتہ، 14 نومبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ایک دن قبل شبھمن گل نے ہندوستانی کرکٹ مداحوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے کہا کہ آخری جگہ ایک اسپیشلسٹ اسپنر اور ایک آل راؤنڈر کے درمیان طے ہوگی۔ یہ لمحہ ایسا تھا جیسے ’’پھر وہی پرانی کہانی‘‘۔ کیا واقعی وہ کلدیپ یادو کی جگہ پر بات کر رہے تھے؟.
see more.. 14 Nov 2025 | 7:04 PMڈھاکہ، 14 نومبر (یو این آئی) دھیرج بومّا دیورا اور انکیتا بھکت نے جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ ایشیائی تیراندازی چیمپئن شپ 2025 میں ریکرو مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی طلائی تمغے اپنے نام کیے۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 6:53 PMسڈنی، 14 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کی رَتھِیکا سُتھانتھیرا سیلن نے جمعہ کے روز سڈنی، آسٹریلیا میں منعقدہ بانڈی اوپن 2025 اسکواش میں خواتین سنگلز کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ پی ایس اے چیلنجر 3 اسکواش مقابلے میں سرفہرست قرار دی گئی 24 سالہ رَتھِیکا سیلن نے فائنل میں نیوزی لینڈ کی چوتھی سیڈ میڈن-لی کوئے کو 0-3 (7-11، 6-11، 7-11) سے شکست دی۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 5:56 PMکلکتہ، 14 نومبر (یو این آئی) تیز گیندباز جسپریت بمراہ (27 رن پر پانچ وکٹ) کی شاندار اور تباہ کن گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعہ کو محض 55 اوور میں 159 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ جواب میں ہندوستان نے اسٹمپ تک 20 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رن بنا لیے ہیں اور ابھی پہلی اننگز میں 122 رنز پیچھے ہے۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 5:04 PMاسلام آباد ، 14 نومبر (یواین آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کرتے ہوئے موجودہ فرنچائزز کو 10 سالہ نئے معاہدوں کی پیشکش کردی ہے۔
چارٹرڈ فرم نے دو نئی ٹیموں کی ممکنہ قیمت بھی طے کرلی ہے، جبکہ حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کو لیگ میں شامل کیے جانے کے لیے جلد ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔
پی سی بی نے فرنچائزز کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔
یواین آئی۔ م س.
see more.. 14 Nov 2025 | 4:51 PMلاس اینجلس ، 14 نومبر (یواین آئی) بیس بال کے سپر اسٹار شوہی اوتانی کو نیشنل لیگ کا موسٹ ویلیوایبل پلیئر (ایم وی پی) چوتھی بار منتخب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وہ اب صرف بیری بونڈز سے پیچھے ہیں جنہوں نے سات مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 4:41 PMنئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) شیام لال کالج کی ٹیم نے دہلی یونیورسٹی کی انٹر کالج ہاکی چیمپئن شپ میں مردوں کے زمرے میں سپر لیگ کے اپنے تینوں میچ جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
شیام لال کالج نے اپنے پہلے میچ میں شری رام کالج آف کامرس کو 2-7 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن کو 1-7 سے ہرایا، جبکہ تیسرے میچ میں ہنس راج کالج کو 0-5 سے شکست دے کر تینوں میچ جیتے۔
دوسری پوزیشن پر اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی ٹیم رہی، جبکہ تیسری پوزیشن ہنس راج کالج کے حصے میں آئی۔
یواین آئی۔ م س.
see more.. 14 Nov 2025 | 4:39 PMنئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے جمعہ کو تامل ناڈو میں ہونے والے ایف آئی ایچ مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ 2025 کیلئے 18 رکنی ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورئی میں منعقد ہوگا۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 4:33 PMنئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی نشانہ بازوں کا دستہ آج ٹوکیو، جاپان کے لیے روانہ ہوا جہاں وہ 15 سے 26 نومبر 2025 تک 25ویں سمر ڈیفلمپک گیمز میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔ 15 رکنی اس دستے میں تین کوچ بھی شامل ہیں، جو مرد و خواتین کی پانچ انفرادی مقابلوں، مردوں کے ایک مقابلے اور دو مکسڈ ٹیم شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ تمام مقابلے اجینوموٹو نیشنل ٹریننگ سینٹر (ایسٹ) میں ہوں گے۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 4:28 PMنئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) آئی پی ایل 2026 سے قبل ایک اور بڑی ڈیل سامنے آئی ہے، جس کے تحت سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) محمد شامی کو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو ٹریڈ کرنے کے لیے تیار ہے۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 4:23 PMمیکسیکو سٹی، 14 نومبر (یو این آئی) ریچونیل مارگریٹ کے دو شاندار گول کی بدولت سورینام نے جمعرات کو ایل سلواڈور کو 0-4 سے شکست دے کر اپنے پہلے فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے انتہائی قریب پہنچ گیا۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 4:18 PMبرلن، 14 نومبر (یو این آئی) کائلین ایمباپے کے دو شاندار گول اور مائیکل اولیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت فرانس نے جمعرات کے روز گروپ ڈی کے مقابلے میں یوکرین کو 0-4 سے شکست دے کر 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 3:41 PMسلہٹ، 14 نومبر (یو این آئی) بنگلہ دیش نے سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ایک اننگز اور 47 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ محمود الحسن جوئے کی 171 رنز کی اننگز اور نجم الحسن شانتو کے 100 رنز کی بدولت بنگلہ دیش نے 8 وکٹ پر 587 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ گیندبازوں کی مشترکہ شاندار کارکردگی کے سبب آئرش ٹیم دونوں اننگز میں 286 اور 254 رنز پر سمٹ گئی۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 3:34 PMکلکتہ، 14 نومبر (یو این آئی) تیز گیندباز جسپریت بمراہ (27 رنز دے کر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ایڈن گارڈن میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن جمعہ کے روز اس کی پہلی اننگز میں 55 اوور میں 159 رنز پر سمیٹ دیا۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 3:26 PMکولکاتا، 14 نومبر (یو این آئی) کگیسو ربادا کو منگل کے روز جنوبی افریقہ کے پریکٹس سیشن کے دوران پسلی میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انہیں کولکاتا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑا۔ اگلے ہفتے گوہاٹی میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ان کی دستیابی پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ای ایس پی این کرک اِنفو کے مطابق جس دن ربادا کو چوٹ لگی تھی، اُسی دن انہیں اسکین کے لیے لے جایا گیا۔ اگرچہ انہوں نے بدھ کے روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا لیکن جمعرات کے اختیاری سیشن میں وہ موجود نہیں تھے۔ میچ والے دن کی صبح ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا، تاہم اس دوران انہیں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں میچ سے باہر کرنے کا فیصلہ.
see more.. 14 Nov 2025 | 3:10 PMکولکاتا، 14 نومبر (یو این آئی) – کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2026 کے لیے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ٹم ساؤتھی کو اپنا بالنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ ساؤتھی، جنہوں نے 2025 کے آغاز میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا ، حال ہی میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ بالنگ ایڈوائزر کے طور پر وابستہ رہے ہیں۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 2:56 PMابو ظہبی، 14 نومبر (یو این آئی) – آئی پی ایل 2026 کی نیلامی 16 دسمبر کو ابو ظہبی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہوگا جب آئی پی ایل کی نیلامی بیرونِ ملک ہو رہی ہے۔ 2024 پہلا سال تھا جب نیلامی ہندوستان سے باہر (دبئی میں) ہوئی، جس کے بعد نومبر 2024 میں جدہ میں 2025 سیزن کے لیے دو روزہ میگا آکشن منعقد ہوا تھا۔تمام منی آکشنز کی طرح 2026 کی نیلامی بھی ایک ہی دن کی ہوگی۔ اس وقت تمام فرنچائزیز 2025 کی اپنی ٹیموں سے کن کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا ہے، اس پر غور کر رہی ہیں۔ آئی پی ایل نے 10 ٹیموں کے لیے ریلیز لسٹ کی آخری تاریخ 15 نومبر شام 3 بجے (ہندوستانی وقت) مقرر کی ہے۔ اس کے بعد انہیں کھلاڑیوں ک.
see more.. 14 Nov 2025 | 2:35 PMڈھاکہ، 14 نومبر (یو این آئی) ایشیائی آرچری چیمپئن شپ 2025 میں ہندوستان نے کمپاؤنڈ کلاس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل پانچ تمغے جیتے، جن میں تین طلائی اور دو چاندی کے تمغے شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں جاری ہے۔.
see more.. 14 Nov 2025 | 1:57 PMکُما موٹو (جاپان)، 14 نومبر (یو این آئی) – پیرس 2024 کے سیمی فائنلسٹ لکشہ سین نے کُما موٹو ماسٹرز جاپان 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے میچ میں لکشیہ سین نے سنگاپور کے سابق عالمی چیمپئن لو کیان یو کو سیدھے گیمز میں 21-13، 21-17 سے شکست دی۔لکشہ کی یہ فتح ان کے درمیان 10 میچوں میں ساتویں کامیابی رہی۔ آغاز میں لو کیان یو آگے تھے، لیکن لکشیہ سین نے تیزی سے واپسی کی اور پہلا گیم بآسانی اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں بھی سنگاپور کے کھلاڑی آگے تھے، لیکن لکشیہ نے مسلسل آٹھ پوائنٹس لے کر میچ کا رخ بدل دیا۔ لو کیان یو نے آخر میں واپسی کی کوشش کی،.
see more.. 14 Nov 2025 | 1:14 PMڈھاکہ، 13 نومبر (یو این آئی) – ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو آٹھ کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنائے گی۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو جبکہ عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے گول کیے۔ سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر اور تیسرا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یواین آئی۔ م س.
see more.. 13 Nov 2025 | 10:52 PMچنڈی گڑھ، 13 نومبر (یو این آئی) منوج ایس نے جمعرات کو چنڈی گڑھ گولف کلب میں کھیلے جانے والے 1 کروڑ روپے کے ٹرائیڈنٹ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پانچ انڈر 67 کے ساتھ برتری حاصل کی۔ .
see more.. 13 Nov 2025 | 10:46 PMچنڈی گڑھ، 13 نومبر (یو این آئی) نوجوان منوج ایس نے جمعرات کو چنڈی گڑھ گولف کلب میں کھیلے جانے والے 1 کروڑ روپے کے ٹرائیڈنٹ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پانچ انڈر 67 کے ساتھ برتری حاصل کی۔
بنگلور کے 17 سالہ نوجوان کھلاڑی منوج نے تیسرے دن کے بعد اپنا کل اسکور نو اَنڈر 207 کر لیا، جس سے انہیں ایک شاٹ کی برتری حاصل ہوئی۔ منوج اب پی جی ٹی آئی میں پیشہ ورانہ طور پر جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بننے کے قریب ہیں۔ یہ ریکارڈ اس وقت شُبھَنکر شرما کے نام ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س.
see more.. 13 Nov 2025 | 10:40 PMڈبلن ، 13 نومبر (یو این آئی) 70 سے زائد عالمی فٹ بال کھلاڑیوں نے یوئیفا کے صدر کو خط لکھ کر اسرائیل کو یورپی مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں نسل کشی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی بستیوں کی وجہ سے اسرائیل کی شمولیت روکنے پر زور دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ یوئیفا کی موجودہ پالیسیاں ممکنہ طور پر ان خلاف ورزیوں میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔درجنوں بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑیوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفیرن کو خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کو یورپی فٹ بال مقابلوں سے معطل کیا جائے۔ یہ اقدام اس لیے کیا گیا کہ یورپی گورن.
see more.. 13 Nov 2025 | 10:33 PMاس سے پہلے آج یہاں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ اے نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اترنے والی جنوبی افریقہ اے کی شروعات انتہائی خراب رہی اور ہندوستانی گیندبازوں نے محض 16 رنز کے اسکور پر اس کے چار بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ پہلے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے روبن ہارمن (صفر) کو آؤٹ کیا۔ اسی اوور میں تلک ورما نے جارڈن ہارمن (صفر) کو رن آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ جنوبی افریقہ کا تیسرا وکٹ کپتان مارکوس ایکرمین (صفر) کے طور پر گر گیا۔پانچویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے ریوالڈو مونسا می (10) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ 16 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد بحران میں پھنسی جنوبی ا.
see more.. 13 Nov 2025 | 10:29 PMراجکوٹ، 13 نومبر (یو این آئی) ہندوستان اے نے شاندار گیندبازی کے بعد، ریتوراج گائیکواڑ (117) کی سنچری اور کپتان تلک ورما (39) کی زبردست اننگز کی بدولت جمعرات کے روز پہلے غیر رسمی ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ اے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی، جبکہ میچ میں صرف تین گیندیں باقی تھیں۔286 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اُتری ہندوستان اے کی اوپننگ جوڑی ریتوراج گائیکواڑ اور ابھشیک شرما نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 64 رنز کا اضافہ کیا۔ دسویں اوور میں بیورن فورٹن نے ابھشیک شرما کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ اے کو پہلی کامیابی دلائی۔ ابھشیک شرما نے 25 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 31 رنز بنا.
see more.. 13 Nov 2025 | 10:14 PMاسلام آباد، 13 نومبر (یواین آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ وقت میں چار اوورز کم کرائے، جس پر آئی سی سی نے کارروائی کی۔ پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کی سزا قبول کر لی۔ واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
یواین آئی۔ م س.
see more..