Sports13 Dec 2025 | 11:54 PMدھرم شالہ، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان تیسرے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں مضبوط واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ نوجوان بلے باز تلک ورما نے میچ سے ایک روز قبل کہا کہ ٹیم پوری طرح تیار ہے اور حالات سے بالکل متاثر نہیں ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلک ورما نے پچ، اوس کے اثر، ٹیم کی تیاریوں اور ٹیم میں اپنے کردار پر تفصیل سے بات کی۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 10:01 PMحیدرآباد 13دسمبر(یواین آئی) ارجنٹائن کے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونیل میسی کی ٹیم اور تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیادت والی ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں انعقاد کیا گیا۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 8:17 PMدھرماشالہ، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ اتوار کو یہاں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں تیسرے انٹرنیشنل ٹی-20 مقابلے میں پانچ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 8:16 PMکولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا ٹیم کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ بتایا جا رہا ہے۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 8:09 PMکٹک، 13 دسمبر (یو این آئی) کٹک کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سخت مقابلے والے سیمی فائنل میں ایشرانی بَرُوا، خواتین سنگلز کی ٹاپ سیڈ اُنتی ہُڈا اور مردوں کے سنگلز کے دوسری سیڈ کیرن جارج نے فتح حاصل کر کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اوڈیشہ ماسٹرز کے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:45 PMہوبارٹ، 13 دسمبر (یو این آئی) لِزل لی (ناٹ آؤٹ 77) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہوبارٹ ہریکینز ویمن ٹیم نے ہفتہ کو کھیلے گئے فائنل مقابلے میں پرتھ اسکارچرز ویمن کو 30 گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) 2025 کا پہلا خطاب اپنے نام کر لیا۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:31 PMجالندھر، 13 دسمبر (یو این آئی) انیسواں آل انڈیا سردار بلونت سنگھ کپور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ انڈر-19 لڑکوں کا فائنل اتوار کو سرجیت ہاکی اکیڈمی جالندھر اور راؤنڈ گلاس ہاکی اکیڈمی، موہالی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ہفتہ کو پہلے سیمی فائنل میں سرجیت ہاکی اکیڈمی نے اوڈیشہ نول ٹاٹا ہائی پرفارمنس سینٹر کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں راؤنڈ گلاس ہاکی اکیڈمی نے نول ٹاٹا ہاکی اکیڈمی جمشیدپور کو 5-2 سے ہرا کر خطاب کی دوڑ میں قدم رکھا۔
یواین آئی۔ م س.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:29 PMدبئی، 13 دسمبر (یواین آئی) سلامی بلے باز جواد ابرار (96) اور رفعت بیگ (62) کی شاندار سنچری شراکت کی بدولت بنگلہ دیش نے ہفتہ کے روز انڈر-19 ایشیا کپ کے گروپ بی مقابلے میں افغانستان کو سات گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹ سے ہرا دیا۔284 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کے لیے اوپنرز جواد ابرار اور رفعت بیگ نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 151 رن جوڑے۔ پہلی وکٹ کے طور پر رفعت بیگ 68 گیندوں میں 62 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سنچری کی جانب بڑھ رہے جواد ابرار 112 گیندوں میں نو چوکے اور چھ چھکے لگا کر 96 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں سلامی بلے بازوں کو روح اللہ عرب نے آؤ.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:18 PMدھرماشالہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹی-20 انٹرنیشنل سے قبل جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بُمراہ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے انہیں عالمی معیار کا گیندباز قرار دیا جو کسی بھی صورتحال میں میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:15 PMپوڑی، 13 دسمبر (یو این آئی) نوجوانوں کے امور، کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ضلع پوڑی کے کنڈولیا میدان میں ''سانسد کھیل مہوتسو'' کا افتتاح کرتے ہوئے نوجوانوں میں کھیل کی ثقافت کو مضبوط بنانے کا پیغام دیا اور کھیلوں کو ملک کی تعمیر کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے پوڑی ضلع کو ہائی الٹی ٹیوڈ اسپورٹس ہب کے طور پر تیار کرنے کی سمت مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 7:03 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ہفتہ کے روز عظیم فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کے کولکاتہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران توڑ پھوڑ اور بدامنی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ایک نجی پی آر ایجنسی نے منظم کیا تھا اور اس میں فیڈریشن کا کوئی کردار نہیں تھا۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 6:54 PMلاہور، 13 دسمبر (یواین آئی) پاکستان کے نامور اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، جس پر شائقین کی جانب سے زبردست داد دی گئی۔ کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سلطان گولڈن نے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا ۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 6:36 PMدبئی، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس کے دستے نے ایشیائی یوتھ پیرا گیمز دبئی 2025 کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 18تمغے جیت کر ہفتہ کو اپنی مہم کا اختتام کیا۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 6:18 PMاحمد آباد، 13 دسمبر (یواین آئی) کلیر پریمیم واٹر کے زیر اہتمام ٹینس پریمیئر لیگ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹینس کے عظیم کھلاڑی لیئنڈر پیس جی ایس دہلی ایسس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اور ایس جی پائپرز بنگلور کے چیف ایگزیکٹو مہیش بھوپتی اپنی ٹیم کے ساتھ لیگ کے چارکول گرے کورٹ پر ایک ساتھ نظر آئے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 6:01 PMریو ڈی جنیرو، 13 دسمبر (یواین آئی) ساؤ پالو کے مڈفیلڈر آسکر نے دل کی بیماری کی تشخیص کے بعد پیشہ ورانہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 5:07 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو 16 دسمبر کو ہونے والی نیلامی سے قبل آئی پی ایل فرنچائزیز کو دیپک ہڈا کے مشکوک گیند بازی ایکشن کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ گھریلو کرکٹ میں راجستھان کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ آل راؤنڈر ہڈا گزشتہ آئی پی ایل سیزن کی طرح اب بھی مشکوک فہرست میں شامل ہیں۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 4:58 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے ابھرتے ہوئے 17 سالہ موٹر اسپورٹس کھلاڑی سائشیوا شنکرن نے فارمولا ون میں ملک کی نمائندگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بین الاقوامی ریسنگ سرکٹس میں مزید تجربہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یو این آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سائشیوا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ انڈین ایف 4 چیمپئن شپ میں جیت کی امید رکھتے ہیں۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 4:52 PMزیورخ، 13 دسمبر (یواین آئی) – اگلے سال فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹ فروخت کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے صرف 24 گھنٹوں میں دنیا بھر سے 50 لاکھ ٹکٹوں کے لیے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ فیفا نے ہفتے کے روز بتایا کہ 200 سے زائد ممالک اور علاقوں کے فٹبال شائقین نے فیفاؑ ڈاٹ کام/ٹکٹس کے ذریعے 50 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں دی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو میں 48 ٹیموں کے ساتھ منعقد ہوگا، جو شائقین کے جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 3:55 PMدبئی، 13 دسمبر (یو این آئی) سیتمیکا سینیویرتنے (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد دِمانتا مہاویتانا (ناٹ آؤٹ 39) اور کَویجا گاماگے (24) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے انڈر۔19 ایشیا کپ کے گروپ بی میچ میں نیپال کو 211 گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 3:42 PMکولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے ہفتہ کو مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی ورچوئل طور پر نقاب کشائی کی۔ یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ بتایا جا رہا ہے۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 3:34 PMکولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا کے فٹبال آئیکن لیونل مسی کی 14 سال بعد فٹبال کے دیوانوں کے شہر کولکتہ واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ .
see more.. 13 Dec 2025 | 3:27 PMبنگلورو، 13 دسمبر (یو این آئی) کرناٹک حکومت نے ایم چنّاسوامی اسٹیڈیم میں میچ منعقد کرانے کی اجازت دے دی ہے اور اس کی اطلاع بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو بھی دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت وینکٹیش پرساد کے کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے صدر بننے کے ایک ہفتے بعد دی گئی ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 2:08 PMگوہاٹی، 13 دسمبر (یو این آئی) آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے سیّد مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) 2025 کے دوران مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت چار کھلاڑیوں امت سنہا، ایشان احمد، امن ترپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکر کو معطل کر دیا ہے۔.
see more.. 13 Dec 2025 | 1:53 PMنئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) میں مقابلہ جیتنے والی پوجا تومر پہلی ہندوستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ (ایم ایم اے) نے 2026 کے ایچی ناگویا ایشیائی کھیلوں میں اس کھیل کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس کھیل کو سرکاری حمایت اور پہچان ملے گی۔ .
see more.. 12 Dec 2025 | 11:35 PMکابل،12 دسمبر (یو این آئی ) اولپمک مقابلوں میں افغانستان کی خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آئی او سی کی رکن سمیرا اصغری میدان عمل میں آگئیں۔ .
see more.. 12 Dec 2025 | 10:39 PMبیونس آئرس، 12 دسمبر(یو این آئی ) ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان ارجنٹینا نے 2-3 سے شکست دے دی۔
پہلے مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے 36ویں منٹ میں کپتان عماد بٹ اور 45ویں منٹ میں رانا ولید نے گول اسکور کیے۔ارجنٹینا کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یو این آئی ۔م اع.
see more.. 12 Dec 2025 | 10:25 PMاکسز بازار،12دسمبر(یو این آئی )پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 ٹیم کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔ .
see more.. 12 Dec 2025 | 10:11 PMجدہ،12 دسمبر (یو این آئی )سعودی عرب میں جدہ کورنیش سرکٹ 13 اور 14 فروری کو ’جدہ ای پری‘ الیکٹرک ریس کی میزبانی کرے گا، جو اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چیمپیئن شپ کے 12ویں سیزن کا حصہ ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایونٹ وزارت کھیل کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے اور اس کا انتظام سعودی آٹوموبائل اور موٹرسائیکل فیڈریشن کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ .
see more.. 12 Dec 2025 | 9:07 PMملبورن ، 12 دسمبر (یو این آئی) ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ .
see more.. 12 Dec 2025 | 9:03 PMابوظہبی ، 12 دسمبر( یو این آئی ) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں ایم آئی ایمریٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، یہ فتح انہیں پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر لے آئی، جہاں وہ چار پوائنٹس کے ساتھ مضبوطی سے موجود ہیں۔ .
see more..