RegionalPosted at: Sep 2 2026 12:18PM آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) اور ٹیلینڈی ہولڈنگز کے درمیان مفاہمت نامہ
وارانسی، 2 ستمبر (یو این آئی) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی-بی ایچ یو) نے طلبہ کے لیے جاپان اور بین الاقوامی کمپنیوں میں انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے مقصد سے ٹیلینڈی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے سے تعلیمی ادارے اور صنعت کے درمیان تعاون مضبوط ہوگا اور طلبہ کو عالمی سطح پر بہتر کیریئر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) کے ڈائریکٹر پروفیسر امت پاترا نے کہا کہ یہ شراکت داری جاپانی صنعتوں کے ساتھ ادارے کے روابط کو مزید مستحکم کرے گی۔
مفاہمت نامے کے تحت انٹرن شپ، پلیسمنٹ اور ہیکاتھون کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ ٹیلینڈی کی جانب سے آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) اور اس کے طلبہ کو ٹیلینڈی پورٹل مفت فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے ایک ہی پلیٹ فارم پر انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع دستیاب ہوں گے۔
یواین آئی۔ م س