RegionalPosted at: Aug 6 2026 2:51PM اوما شنکر نے کبھی پارٹی کو کبھی دھوکہ نہیں دیا، بی ایس پی خاندان کا پورا خیال رکھے گی : مایاوتی
لکھنؤ، 6 اگست (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور رسڑا اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رہے اوما شنکر سنگھ کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمر بھر پارٹی اور تنظیم کے لیے مکمل وفاداری برقرار رکھی اور کبھی پارٹی کو دھوکہ نہیں دیا جمعرات کو آنجہانی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اوما شنکر سنگھ انہیں سگی بہن کی طرح مانتے تھے اور ان کا انتقال ان کے لیے ذاتی اور سیاسی، دونوں ہی لحاظ سے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کئی لوگ وقت کے ساتھ، ساتھ چھوڑ کر چلے گئے، لیکن اوما شنکر سنگھ آخر تک بی ایس پی کے تئیں وقف رہے اور انہوں نے کبھی پارٹی کے ساتھ اعتماد شکنی نہیں کی۔
بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اگر آنجہانی رکن اسمبلی کا خاندان چاہے گا تو ان کے بیٹے کو سیاست میں آگے بڑھایا جائے گا۔