
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں سابق صدر رام ناتھ کووند کی سوانح عمری 'ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلس' نامی کتاب کا اجرا کیا لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اس موقع پر موجود تھے اور کہا کہ اس کتاب کا اجراء فخر کی بات ہے معززین سے خطاب کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی سوانح عمری، جو اعلیٰ آئینی نظریات کا مظہر ہے، عزم، جدوجہد اور کامیابیوں کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ اپوزیشن بحث کے لیے تیار ہو تو وہ تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "اپوزیشن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو لکھ کر دے کہ وہ بحث کے لیے تیار ہے وہ آج دوپہر تین بجے سے لے کر جمعرات کی شام تین بجے تک بحث کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے طلباء کے خلاف پولیس کارروائی پر وزیر داخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ میں جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تقریر نہیں، سوالات کے جواب چاہیئں مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "مسٹر شاہ نے بچوں پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا یا نہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) نے امریکہ کی سینیٹ کی طرف سے حال ہی میں منظور کیے گئے اس قانون پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جو امریکی صدر کو ان ملکوں پر 100 فیصد تک ٹیرف لگانے کا اختیار دیتا ہے جو روس سے بڑی مقدار میں تیل خریدتے ہیں تنظیم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا پختہ یقین ہے کہ کسی بھی ملک کو ہندوستان کی توانائی سکیورٹی اور خود مختار تجارتی پالیسی طے کرنے کا حق نہیں ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی 12 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے بدھ کے روز کہا کہ کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آ رہا ہے جو تمام ہندستانیوں کے لیے فخر کا باعث ہے مسٹر نبین آج یہاں کرتویہ پتھ پر منعقدہ ترنگا یاترا میں شامل ہوئے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ہرش ملہوترا نے لوگوں سے بدعنوانی ، خوشنودی اوراقربا پروری کے خلاف لڑنے اور وکست بھارت بنانے کی اپیل کی ہے دہلی بی جے پی نے بدھ کے روز دارالحکومت کے مختلف حصوں میں 'ہر گھر ترنگا' مہم چلائی اس مہم میں مسٹر ملہوترا کے علاوہ رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری، مسٹر رام ویر سنگھ بدھوڑی اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے حصہ لیا۔
...مزید دیکھیں 
ترنگا مارچ نے صدر بازار کے تاجروں میں حب الوطنی کی نئی توانائی پیدا کی: پرم جیت سنگھ پما
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کے "ہر گھر ترنگا" مہم سے متاثر ہو کر صدر بازار میں سینئر تاجر رہنما اور صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر پرم جیت سنگھ پما کی صدارت میں شاندار ترنگا مارچ کا اہتمام کیا گیا صدر بازار کے سینکڑوں تاجروں نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر پورے جوش و خروش کے ساتھ مارچ میں حصہ لیا پرم جیت سنگھ پما نے بتایا کہ ترنگا مارچ قطب روڈ، تیلی واڑہ چوک، صدر بازار سے شروع ہو کر قطب روڈ چوک اور صدر بازار مین مارکیٹ سے ہوتے ہوئے 12 توٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
...مزید دیکھیں