RegionalPosted at: Aug 6 2026 10:35AM برجموہن اگروال نے رائے پور کمشنریٹ کی توسيع اور پولیس فورس بڑھانے کا مطالبہ کیا
رائے پور، 6 اگست (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے رائے پور لوک سبھا حلقے کے رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما برجموہن اگروال نے دارالحکومت میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے وزیراعلی وشنو دیو سائے اور نائب وزیراعلی و وزیر داخلہ وجے شرما کو خط لکھ کر رائے پور پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار کی ازسرنو تنظیم، خالی اسامیوں پر جلد بھرتی اور پولیس وسائل کی توسيع کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر اگروال نے بدھ کی دیر شام جاری اپنے خط میں کہا ہے کہ کمشنریٹ نظام لاگو کرنے کا مقصد امن و امان کو زیادہ فوری اور مؤثر بنانا تھا، لیکن سینئر حکام کی تعداد بڑھنے کے باوجود کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، سب انسپکٹر اور دیگر ماتحت پولیس فورس کی کمی کے باعث متوقع نتائج حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
رکن پارلیمنٹ برجموہن اگروال نے امید ظاہر کی ہے کہ ریاستی حکومت دارالحکومت رائے پور کی سلامتی، ٹریفک نظام اور شہری سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تجاویز پر مثبت فیصلہ کرے گی
یو این آئی۔ ایم جے