RegionalPosted at: Jul 8 2026 9:32AM یمنوتی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ سے چار دھام یاترا متاثر
اتر کاشی، 8 جولائی (یو این آئی) اتراکھنڈ کے اتر کاشی میں یمنوتی شاہراہ کو وسیع کرنے کے کام کے دوران سیانا چٹی کے پاس لگاتار ہو رہی لینڈ سلائیڈنگ سے چار دھام یاترا متاثر ہو رہی ہے۔
کل دیر رات بڑی مقدار میں ہوئی لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ پر بھاری مقدار میں ملبہ اور بولڈر آ جانے سے ٹریفک گھنٹوں تک ٹھپ رہا جس سے یمنوتی دھام جانے والے عقیدت مندوں اور مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
شاہراہ بند ہونے سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔