RegionalPosted at: May 6 2026 11:20AM خالصتان لبریشن آرمی نے جالندھر، امرتسر میں ہوئے آئی ای ڈی دھماکوں کی لی ذمہ داری
چنڈی گڑھ، 6 مئی (یو این آئی) پنجاب کے جالندھر اور امرتسر میں منگل کی رات بارڈر سکیورٹی فورس ہیڈ کوارٹر کے آس پاس کے علاقوں میں مشتبہ امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے جڑے بڑے دھماکوں کے بعد پورے پنجاب میں وسیع پیمانے پر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔ حالانکہ دوہرے دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔
ممنوعہ دہشت گرد تنظیم خالصتان لبریشن آرمی (کے ایل اے) نے جالندھر حملے کی ذمہ داری لی ہے اور خاص طور پر ایک سینئر بی ایس ایف افسر اور ان کے خاندان کے خلاف دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ جالندھر کے پی اے پی چوک کے پاس کل شام 7:57 بجے پہلا دھماکہ ہوا جس میں فٹ پاتھ پر کھڑی ایک ایکٹیوا اسکوٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ کچھ گھنٹوں بعد، رات تقریباً 11:00 بجے، امرتسر میں بی ایس ایف کھاسا کیمپ کے گیٹ نمبر 5 اور 6 کے باہر دوسرا دھماکہ ہوا۔
یو این آئی۔ این یو۔