Friday, Jan 16 2026 | Time 18:01 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں سردیوں کا قہر جاری، جھیل ڈل اور دیگر آبی ذخائر منجمد

کشمیر میں سردیوں کا قہر جاری، جھیل ڈل اور دیگر آبی ذخائر منجمد

سری نگر، 10 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کا قہر جاری ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے ریکارڈ ہونے اور یخ بستہ ہوائیں چلنےسے جہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کچھ حصے منجمد ہوئے ہیں وہیں بالائی علاقوں میں بیشتر مقامات پر آبی ذخائر یہاں تک کہ گھروں میں نصب پانی کے نل بھی جم گئے ہیں جس کے باعث لوگوں کو صبح کے وقت وضو کرنے کے لئے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ضلع پلوامہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور ضلع اننت ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری میں قصبہ دراس سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی14.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 21 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزی چلہ کلاں بر سر اقتدار ہے جس کا دور 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے اس کے بعد بیس دنوں پر محیط چلہ خورد شروع ہوجاتا ہے جس میں سردیوں کے زور میں بتدریج کمی واقع ہوجاتی ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
ہندستان میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا ماحولیاتی نظام: وزیر اعظم

ہندستان میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا ماحولیاتی نظام: وزیر اعظم

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا کے قومی دن کے موقع پر اسٹارٹ اَپ کی دنیا سے وابستہ تمام افراد کو دلی نیک خواہشات پیش کیں اس برس کی تقریبات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ تقریبات اسٹارٹ اَپ انڈیا پہل کے آغاز کے دس برس مکمل ہونے کی علامت ہیں وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اُن لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے حوصلے، اختراعی سوچ اور کاروباری جذبے کا جشن منانے کا موقع ہے، جنہوں نے عالمی اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام میں ہندستان کے عروج کو توانائی بخشی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کی عرضی مسترد کی

سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کی عرضی مسترد کی

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز الہٰ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کی جانب سے دائر اس رِٹ عرضی کو خارج کر دیا، جس میں انہوں نے جج (جانچ) ایکٹ، 1968 کے تحت تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کے لوک سبھا اسپیکر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، یہ فیصلہ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندر شرما پر مشتمل بنچ نے سنایا قابلِ ذکر ہے کہ جسٹس ورما کی سرکاری رہائش گاہ سے مبینہ طور پر بے حساب نقدی ملنے کے بعد ان کے خلاف شروع کی گئی مواخذے کی تحریک کے سلسلے میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ، راجستھان اور پڈوچیری کے لیے ایس آئی آر کی مدت میں توسیع

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ، راجستھان اور پڈوچیری کے لیے ایس آئی آر کی مدت میں توسیع

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے مغربی بنگال، گوا، لکشدیپ، راجستھان اور پڈوچیری میں جاری انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن  ایس آئی آر) کی آخری تاریخ بڑھا کر 19 جنوری کر دی ہے جس کے تحت دعوے اور اعتراضات 19 جنوری 2026 تک داخل کیے جا سکیں گے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ اس فیصلے سے قبل چیف الیکٹورل افسران (سی ای اوز) کی درخواستوں اور دیگر متعلقہ عوامل پر غور کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے بین المذاہب مکالمہ پر اہم سمپوزیم

مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے بین المذاہب مکالمہ پر اہم سمپوزیم

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) مشہور روحانی محقق، انسدادِ انتہاپسندی اور امن کے سرگرم کارکن گیانی جسکیرت سنگھ نے انسانی اخوت کے دستاویز کوایک تبدیلی آفرین اقدام قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی بین المذاہب مکالمہ اس بنیادی حقیقت کے اعتراف سے شروع ہونا چاہیے کہ 'انسان ہونے کے ناطے ہم سب برابر ہیں'۔

...مزید دیکھیں
ایران کا پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

ایران کا پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

تہران، 16 جنوری (یو این آئی) ایران کے وزیر انصاف کی جانب سے پرتشدد مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ ایران میں احتجاج نہیں بلکہ مکمل خانہ جنگی ہوئی اور مظاہروں میں شامل ہر شخص کو مجرم سمجھا جائے گا وزیر انصاف نے کہا کہ گرفتار پرتشدد مظاہرین سے کوئی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
مسلمان :درپیش مسائل اور اصلاح معاشرہ کی ضرورت

مسلمان :درپیش مسائل اور اصلاح معاشرہ کی ضرورت

خصوصی مضمون :فہیم احمد
نئی دہلی ،16جنوری (فہیم احمد،یو این آئی)اصلاح معاشرہ کے لیے تین باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اوروہ ہیں تعلمے، تربت اور اخلاق یہ تینوں الفاظ ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں ، کیونکہ ان میں سے کسی کی عدم موجودگی میں مکمل اور صالح معاشرے کی تشکیل ناممکن ہے  مگر ان کا مفہوم اور دائرہ کار الگ الگ ہے پہلے بات کرتےہیں تعلیم کی ،تعلمہ سے مراد علم کی منتقلی اور ذہنی شعور کی نشوونما ہے  یہ بنالدی طور پر معلومات، حقائق، علوم، مہارتںے اور نظریات سکھانے کا عمل ہے۔

...مزید دیکھیں
شولاپور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی تاریخی جیت

شولاپور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی تاریخی جیت

شولاپور، 16 جنوری (یو این آئی) شولاپور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے بعد سامنے آنے والے نتائج نے ریاستی سیاست میں واضح پیغام دے دیا ہے، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شاندار اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے  اب تک 102 میں سے 64 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں بی جے پی نے 58 نشستیں جیت کر 51 کی اکثریتی حد کو بآسانی عبور کر لیا ہےان نتائج کے ساتھ ہی شولاپور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی بلا شرکت غیرے برتری طے ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

ہمبرٹ نے سنسنی خیز سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ڈیوڈووچ فوکینا کو شکست دی

16 Jan 2026 | 5:58 PM

ایڈیلیڈ، 16 جنوری (یو این آئی)فرانس کے اوگو ہمبرٹ نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ الیخاندرو ڈیوڈووچ فوکینا کو سخت مقابلے میں 6-3، 5-7، 7-6(4) سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔یہ ہمبرٹ کا اے ٹی پی ٹور کا 11واں فائنل ہے، جہاں وہ اپنے آٹھویں خطاب کے لیے چیک کھلاڑی ٹوماس ماخاک سے مقابلہ کریں گے۔دوسرے سیمی فائنل میں ماخاک نے دوسرے سیڈ ٹامی پال کو 2-6، 6-3، 6-3 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
یو این آئی۔م ا ع.

میرا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا': تنازع پر ہنی سنگھ کا ردِعمل

16 Jan 2026 | 4:34 PM

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک بار پھر تنازع میں گھر گئے ہیں۔ دہلی میں ہوئے ان کے ایک شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر مبینہ طور پر قابلِ اعتراض تبصرے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے باعث انہیں آن لائن شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔.

الیکٹرک گاڑیاں: کیا واقعی سرسبز مستقبل کی ضامن  ہیں؟

الیکٹرک گاڑیاں: کیا واقعی سرسبز مستقبل کی ضامن ہیں؟

14 Jan 2026 | 8:40 PM

نئی دہلی، 14جنوری (ممتاز احمد/یو این آئی)موجودہ عہد کے ماحولیاتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کی طرف منتقلی کی ضرورت تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی، فضائی آلودگی اورقدرتی ایندھن کے کم ہوتے ذخائر کے تئیں بڑھتی تشویش نے نقل و حمل کے صاف و شفاف اور زیادہ پائیدار ذرائع کی ضرورت پر زیادہ زور دیا ہے۔ .

...مزید دیکھیں