Saturday, May 16 2026 | Time 19:42 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی بمباری کا ہولناک منظر، 132 افراد کی لاشیں نہ نکالی جا سکیں

16 May 2026 | 7:30 PM

غزہ، 16 مئی (یواین آئی) اسرائیل کے شدید حملوں میں تباہ ہونے والی غزہ کی ایک کثیر المنزلہ عمارت کے ملبے سے ایک ہی خاندان کے 132 افراد کی لاشیں اب تک نہیں نکالی جا سکیں۔رپورٹس کے مطابق یہ المناک واقعہ 2024 میں اسرائیلی بمباری کے دوران پیش آیا تھا، جسے فلسطینیوں کے خلاف بدترین اور انتہائی سفاک حملوں میں شمار کیا جاتا ہے۔.

مودی پیپر لیک معاملے میں دھرمیندر پردھان کو ہٹائیں یا ذمہ داری لیں : راہل

16 May 2026 | 6:52 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ پیپر لیک معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں نہیں ہٹایا جاتا تو مسٹر مودی کو خود اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .

سوپور میں دہشت گردی مخالف کارروائی کے دوران تین دن میں تیسری جائیداد ضبط

16 May 2026 | 7:35 PM

سری نگر، 16 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سوپور سب ڈویژن میں پولیس نے ہفتہ کے روز ایک اشتہاری ملزم کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔ یہ کارروائی انتہا پسندی سے متعلق ایک مقدمے میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت کی گئی۔ .