RegionalPosted at: Dec 6 2025 11:30AM بابا صاحب کے افکار، اصول اور دور اندیشی ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد: یوگی

لکھنؤ، 6 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دستور ساز، ’بھارت رتن‘ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب کے افکار، اصول اور دور اندیشی ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کے روز ایکس پر لکھا کہ “سماجی انصاف کے علمبردار، آئین کے معمار، ’بھارت رتن‘ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کے مہاپری نروان دیوس پر انہیں خراجِ عقیدت۔‘‘بابا صاحب کے افکار، اصول اور دور اندیشی ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔
سماج میں پھیلی ہوئی نا برابری، ناانصافی اور امتیاز کے خلاف لڑتے ہوئے مساوات، آزادی اور اخوت پر مبنی معاشرے کے قیام کا جو خواب بابا صاحب نے دیکھا تھا، وہ آج بھی ہم سب کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔”
واضح رہے کہ ڈاکٹر بھیم راؤ رام امبیڈکر نے آئین ہند کا مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کی صدارت کی تھی۔ انہوں نے جواہر لعل نہرو کی پہلی کابینہ میں وزیر قانون و انصاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ بعدازاں انہوں نے بدھ مت اختیار کر لیا اور ہندو مذہب ترک کرنے کے بعد دلت بدھ مت تحریک کو متاثر کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔