RegionalPosted at: Nov 14 2025 12:25PM ترن تارن اسمبلی ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے ہرمیت سنگھ سندھو 179 ووٹوں سے آگے
ترن تارن، 14 نومبر (یو این آئی) پنجاب میں ترن تارن اسمبلی ضمنی انتخاب میں حکمراں عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہرمیت سنگھ سندھو شرومنی اکالی دل کی امیدوار سکھویندر کور سے چوتھے دور کی گنتی میں 179 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ تیسرے راؤنڈ کی گنتی تک ایس اے ڈی امیدوار سکھویندر کور نے برتری برقرار رکھی تھی۔ گنتی کے چوتھے راؤنڈ تک 142 ووٹ نوٹا کو گئے ہیں۔
کانگریس امیدوار کرن ویر سنگھ 4285 ووٹوں کے فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ہرجیت سنگھ سندھو 8597 ووٹوں کے فرق کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
یواین آئی۔الف الف