Friday, Dec 5 2025 | Time 16:31 Hrs(IST)
Regional

44 ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے کے لیے راجستھاں پارٹنر اسٹیٹ ہوگا

جے پور، 12 نومبر(یو این آئی) قومی دارالحکومت نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 14 نومبر سے منعقد ہونے والے 44 ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف-2025) میں راجستھان کوپارٹنر اسٹیٹ بنایا گیا ہے۔

محکمۂ مالیات(ایکسپینڈیچر-2)کے جوائنٹ سکریٹری شبھم چودھری نے بتایا کہ 14 سے 27 نومبر تک منعقد ہونے والے اس تجارتی میلے میں راجستھان پویلین بنانے کے لیے ایک ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔
محکمۂ مالیات کی جانب سے راجستھان کی پارٹنر اسٹیٹ کے طور پر مؤثر شرکت یقینی بنانے کے لیے 2.05 کروڑ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔
خاص خبریں
پوتن کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا

پوتن کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا

نئی دہلی، 5 دسمبر (یواین آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، کا جمعہ کی صبح راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا

پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری  پالیسی کا نتیجہ: راہل

ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری پالیسی کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات اور انڈیگو ایئر لائنز کی ناکامی کو حکومت کی اجارہ داری کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

ممبئی، 5 دسمبر (یو این آئی) ملک کے بینکنگ نظام میں نقدی کے بہاؤ (لیکویڈیٹی) کو بڑھانے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) دسمبر میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر اور گاندربل میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر اور گاندربل میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر، 5 دسمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعہ کی صبح سری نگر کے بٹہ مالو اور ضلع گاندربل میں چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
روسی صدر پوتن دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

روسی صدر پوتن دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کی شام یہاں پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی روایت توڑتے ہوئے مسٹر پوتن کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے، جہاں انہوں نے مسٹر پوتن کا پرتپاک استقبال کیا دونوں رہنماؤں نے پہلے مصافحہ کیا اور پھر گلے ملے۔

...مزید دیکھیں
ریپو ریٹ میں کمی کے اعلان کے بعد اچھلے اسٹاک مارکیٹ

ریپو ریٹ میں کمی کے اعلان کے بعد اچھلے اسٹاک مارکیٹ

ممبئی، 5 دسمبر (یو این آئی) ابتدائی گراوٹ کے بعد ریپو ریٹ میں کٹوتی کے اعلان کے بعد جمعہ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔

...مزید دیکھیں

مانڈویہ نے گھڑ سواری کے تمغہ یافتگان کو اعزاز سے نوازا

05 Dec 2025 | 4:19 PM

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کے روز پٹایا میں ایف ای آئی ایشیائی ایکوئسٹرین چیمپیئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم اور انفرادی مقابلوں میں پانچ تمغے جیتنے والے چھ رکنی دستے کو اعزاز سے نوازا۔ آشیش لیماۓ نے انفرادی مقابلے میں طلائی اور ٹیم مقابلے میں ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔ جبکہ شرتی وورا نے تین چاندی کے تمغے جیتے، جن میں دو انفرادی اور ایک ٹیم ڈریسیج میں تھا۔ مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کے دیگر ارکان میں ششانک سنگھ کٹاریہ، ششانک کنموری، اور ڈریسیج میں دیویاکرتی سنگھ اور گورو پُنڈیر شامل تھے۔.

ٹیہری کے علاقے گلار میں ندی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ایس ڈی آر ایف نے ریسکیو آپریشن شروع کیا

05 Dec 2025 | 4:23 PM

ٹہری، 5 دسمبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال ضلع کے گلار علاقے میں جمعہ کی دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی لوگوں نے ایک نامعلوم شخص کی لاش کو دریا میں تیرتے ہوئے دیکھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس کی اطلاعات کے مطابق ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، صورت حال کا باریک بینی سے معائنہ کیا، اور ایک پیچیدہ ریسکیو آپریشن میں لاش کو دریا سے نکالا۔ زبردست بہاؤ اور پتھریلی سطح کے باوجود ٹیم نے آپریشن کو بحفاظت مکمل کیا۔
یواین آئی۔ ظ ا.