Wednesday, Aug 12 2026 | Time 19:49 Hrs(IST)
Regional

وارانسی میں ایئر انڈیا کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

وارانسی: 12 نومبر(یواین آئی) ممبئی سے وارانسی آ رہی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کے ٹوائلٹ میں ٹشو پیپر پر 'بم... گڈ بوائے' لکھا ہوا ملنے پر عملے کے ارکان نے پائلٹ کو اطلاع دی۔

پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو مطلع کیا۔
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحفاظت کرائی گئی۔
خاص خبریں
بحث  کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں: امت شاہ

بحث کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کا جواب دینے کو تیار ہوں: امت شاہ

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ اپوزیشن بحث کے لیے تیار ہو تو وہ تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "اپوزیشن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو لکھ کر دے کہ وہ بحث کے لیے تیار ہے  وہ آج دوپہر تین بجے سے لے کر جمعرات کی شام تین بجے تک بحث کے دوران اٹھائے گئے اپوزیشن کے تمام سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ کی تقریر نہیں، ہمیں جواب چاہیے: راہل

امت شاہ کی تقریر نہیں، ہمیں جواب چاہیے: راہل

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے طلباء کے خلاف پولیس کارروائی پر وزیر داخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ میں جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تقریر نہیں، سوالات کے جواب چاہیئں  مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "مسٹر شاہ نے بچوں پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا یا نہیں۔

...مزید دیکھیں
سودیشی جاگرن منچ کی حکومت سے امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹے رہنے، لوگوں سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

سودیشی جاگرن منچ کی حکومت سے امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹے رہنے، لوگوں سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) نے امریکہ کی سینیٹ کی طرف سے حال ہی میں منظور کیے گئے اس قانون پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جو امریکی صدر کو ان ملکوں پر 100 فیصد تک ٹیرف لگانے کا اختیار دیتا ہے جو روس سے بڑی مقدار میں تیل خریدتے ہیں تنظیم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا پختہ یقین ہے کہ کسی بھی ملک کو ہندوستان کی توانائی سکیورٹی اور خود مختار تجارتی پالیسی طے کرنے کا حق نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتے ہوئے دیکھنا تمام ہندستانیوں  کے لیے فخر کا باعث: نبین

کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتے ہوئے دیکھنا تمام ہندستانیوں کے لیے فخر کا باعث: نبین

نئی دہلی 12 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے بدھ کے روز کہا کہ کشمیر میں ترنگا آن بان اور شان کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آ رہا ہے جو تمام ہندستانیوں کے لیے فخر کا باعث ہے مسٹر نبین آج یہاں کرتویہ پتھ پر منعقدہ ترنگا یاترا میں شامل ہوئے۔

...مزید دیکھیں
صدر بازار ترنگے کے رنگ میں ڈوب گیا ، ترنگا مارچ میں امڈا حب الوطنی کا عوامی سیلاب

صدر بازار ترنگے کے رنگ میں ڈوب گیا ، ترنگا مارچ میں امڈا حب الوطنی کا عوامی سیلاب

ترنگا مارچ نے صدر بازار کے تاجروں میں حب الوطنی کی نئی توانائی پیدا کی: پرم جیت سنگھ پما
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کے "ہر گھر ترنگا" مہم سے متاثر ہو کر صدر بازار میں سینئر تاجر رہنما اور صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر پرم جیت سنگھ پما کی صدارت میں شاندار ترنگا مارچ کا اہتمام کیا گیا  صدر بازار کے سینکڑوں تاجروں نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر پورے جوش و خروش کے ساتھ مارچ میں حصہ لیا پرم جیت سنگھ پما نے بتایا کہ ترنگا مارچ قطب روڈ، تیلی واڑہ چوک، صدر بازار سے شروع ہو کر قطب روڈ چوک اور صدر بازار مین مارکیٹ سے ہوتے ہوئے 12 توٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

...مزید دیکھیں
جیو مارٹ کوئک انڈیپنڈنس سیل کا آغاز

جیو مارٹ کوئک انڈیپنڈنس سیل کا آغاز

ممبئی، 12 اگست (یو این آئی) یوم آزادی سے پہلے خریداری کرنے کی تیاری کرنے والے صارفین کے لیے جیو مارٹ کیوکنے گرینڈ انڈیپنڈنس سیل کا آغاز کیا ہے  12 سے 16 اگست تک چلنے والی یہ پانچ روزہ سیل، گروسری، روزمرہ کے لوازمات، الیکٹرونکس اور فیشن سمیت تمام زمروں میں 80 فی صد تک کی رعایت پیش کرے گی۔

...مزید دیکھیں

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی

نئی دہلی، 12 اگست (یواین آئی) لوک سبھا میں بدھ کے روز اپوزیشن اراکین نے طلبہ کے احتجاج کے دوران مبینہ پولیس کارروائی پر وزیرِ داخلہ امت شاہ سے بیان کے مطالبے سمیت دیگر امور پر ہنگامہ آرائی کی، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

...مزید دیکھیں

سری دیوی یوم پیدائش تین آخری

12 Aug 2026 | 2:24 PM

سال 1996 میں انہوں نے فلمساز و ہدایت کار بونی کپور سے شادی کے بعد فلموں میں کام کرنا کافی حد تک کم کردیا۔ سال 1997 میں ریلیز ہوئی فلم جدائی سری دیوی کی بطور ہیروئن آخری فلم تھی۔ اس فلم میں ان کے ہیرو انل کپور تھے۔ یہ فلم بھی ایک بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔.

سرمایہ کاری کے نام پر 3.26 کروڑ کا سائبر فراڈ، اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

12 Aug 2026 | 7:43 PM

پنچکولہ، 12 اگست (یو این آئی) ہریانہ پولیس نے سرمایہ کاری کے نام پر 3 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار روپے کے سائبر فراڈ میں رقم حاصل کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ فراڈ کی رقم کے 24 لاکھ روپے ملزم کی فرم کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ پولیس اب اکاؤنٹ سے متعلق لین دین اور پورے سائبر فراڈ ریکیٹ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ .