Thursday, Aug 13 2026 | Time 15:17 Hrs(IST)
Regional

فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 20 لاکھ روپے کا مطالبہ

سری گنگا نگر، 12 نومبر (یو این آئی) راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے بھدرا تھانہ علاقے میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نامعلوم شخص نے ایک شخص کی بیٹی کا مبینہ فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ کلانہ میں متاثرہ نے منگل کی رات پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں بتایا گیا کہ 9 نومبر کو اسے ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ کال موصول ہوئی، جس میں ایک شخص نے دھمکی دی کہ اگر اس نے 20 لاکھ روپے ادا نہیں کیے تو وہ اس کی بیٹی کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی شروع کردی۔
خاص خبریں

ایس ایس ایل وی کے پہلے مرحلے کے بہتر ورژن کا کامیاب تجربہ: اسرو

چنئی، 13 اگست (یو این آئی) ہندستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے چھوٹے مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجنے والے راکٹ ایس ایس ایل وی کے ٹھوس بوسٹر مرحلے ایس ایس 1 کے بہتر ورژن کا زمینی جامد تجربہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سنگاپور پرچم بردار کنٹینر جہاز نے ڈائمنڈ ہاربر کے قریب ہگلی کے پشتے کو ٹکر مار دی

کولکاتا، 13 اگست (یو این آئی) سنگاپور کے پرچم والے ایک کنٹینر بردار جہاز نے بدھ کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر کے نزدیک نورپور میں ہگلی ندی کے پشتے سے ٹکر مار دی، جس کے بعد مصروف دریائی راستے پر بحری آمدورفت کی سلامتی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ، شیوکمار کے اختیار کا امتحان شروع

بنگلورو، 13 اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بدھ کو کابینہ کے قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما رام لنگا ریڈی کو جنگلات و ماحولیات اور کے ایچ منی اپا کو سماجی بہبود کا محکمہ سونپ دیا، جبکہ خزانہ سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کولمبیا کے صدر نے معاشی ہنگامی حالت نافذ کی

میکسیکو سٹی، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریلا نے 10 اگست کو آئے شدید زلزلے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئینی طور پر معاشی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اہم تنصیب پر داعش کے حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ:کویت وزارت داخلہ

بیروت، 13 اگست (یو این آئی) کویت کی ریاستی سلامتی سروس نے ملک کی ایک اہم تنصیب پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جرمنی میں خشک سالی سے کھیتوں کو خطرہ: جرمن وزیر زراعت

ماسکو، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) جرمنی کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی طویل خشک سالی نے جرمن کھیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور مویشی پالنے کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

...مزید دیکھیں

ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب 5.5 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن، 13 اگست (یو این آئی) ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب بدھ کو ریکٹر پیمانے پر 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں

کرکٹ افغانستان دو آخری

13 Aug 2026 | 2:55 PM

جدراں نے 56 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر اپنی بلے بازی کی رفتار بڑھا دی۔ اگلے 50 رنز انہوں نے 51 گیندوں پر بنائے اور اپنی ساتویں ایک روزہ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے طویل قامت بائرن میک ڈونو اور لیام میکارتھی کی تیز اور باؤنسی گیندوں کا ڈٹ کر اور بہترین تکنیک کے ساتھ سامنا کیا۔ اٹل نے اپنی 25ویں سالگرہ کے موقع پر سنچری بنائی۔ انہوں نے مڈل اوورز میں شاندار سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا اور مسلسل باؤنڈریز لگائیں، خاص طور پر اسپن کے خلاف، جب انہیں محسوس ہوا کہ اننگز کی رفتار سست پڑ رہی ہے۔ انہوں نے مسلسل نئی توانائی کے ساتھ بلے بازی کی اور گیند بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا.

منور فاروقی کو پریش نے گیم سے باہر کرنے کی حکمت عملی بنائی تھی

13 Aug 2026 | 3:06 PM

ممبئی، 13 اگست (یو این آئی) رئیلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ میں منور فاروقی کو مضبوط کھلاڑی سمجھتے ہوئے پریش نے انہیں گیم سے باہر کرنے کی حکمت عملی بنائی تھی۔ پریش نے ایلیمینیشن سے پہلے منور کو ’’بہت سمجھدار کھلاڑی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کسی بھی طرح گیم سے باہر نکالنا ہے۔ .