Friday, Jul 10 2026 | Time 16:31 Hrs(IST)
Regional

سچن پائلٹ کی قیادت میں منشیات مخالف مہم کا آغاز

چتور گڑھ، 7 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اتوار کے روز اپنے یومِ پیدائش کے موقع پر ’’یواؤں کا یدھ، ڈرگز کے ورودھ‘‘ مہم کا آغاز کیا۔

سچن پائلٹ نے اپنی والدہ رما پائلٹ کے ساتھ شری ساںولیاجی کے درشن کر کے جنم دن منایا اور بعد میں منعقدہ کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست بھی پنجاب کی طرح منشیات کی لپیٹ میں آتی جا رہی ہے، جو ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
منشیات کی لت اسکولی بچوں سے لے کر نوجوانوں تک پھیل رہی ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے خطرناک ہے۔
خاص خبریں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ کی دلت طالبہ  للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔

...مزید دیکھیں
انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ کے ایکسی لینس سینٹر اور انسان-جنگلی حیات ٹکراؤ پر قومی پورٹل کی شروعات کرتے ہوئے انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے بجائے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

نئی دہلی/اگرتلہ10 جولائی (یو این آئی) آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس ای اور معروف این بی ایف سی نے تریپورہ حکومت کے ساتھ 15,000 کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی مدد کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، یہ مفاہمت نامے 'ڈیسٹینیشن تریپورہ بزنس کنکلیو 2026' کے دوران دستخط کیے گئے، جو شمال مشرق میں پائیدار ترقی کو ممکن بنانے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ای سی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے جنوبی دہلی کے اہم مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گزارش کی ہے محترمہ گپتا نے جمعہ کو مسٹر گڈکری کو خط لکھ کر 8.8 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک روڈ کوریڈور کی ترقی کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کیلئے پوری طرح الرٹ : اسرائیل

10 Jul 2026 | 3:47 PM

تل ابیب، 10 جولائی (یو این آئی) اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل ضرورت پڑنے پر زیادہ طاقت کے ساتھ ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت کر چکے ہیں کہ اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

مرکزی حکومت نے ڈرگز (ادویات) سے متعلق ضابطہ ، 2026 کو نوٹیفائی کیا؛ 30 ملی لیٹر سے زیادہ الکحل پر مبنی ماؤتھ واش ’شیڈول کے‘ سے باہر

10 Jul 2026 | 4:22 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس رولز، 1945 میں ترمیم کرتے ہوئے ڈرگز (دسواں ترمیمی) رولز، 2026 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس کے تحت، 30 ملی لیٹر سے زیادہ گنجائش والی بوتلوں یا پیک میں فروخت ہونے والے اور 12 فیصد سے زیادہ ایتھل الکحل پر مشتمل ماؤتھ واش مصنوعات کو ’شیڈول کے‘ کے تحت حاصل چھوٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔.

اسپین کو ہرانے کے لیے ریڈ ڈیولز کو "بہترین کھیل" کا مظاہرہ کرنا ہوگا: رومیلو لوکاکو

10 Jul 2026 | 4:23 PM

انگلووڈ (کیلیفورنیا)، 10 جولائی (یو این آئی) بیلجیم کے فارورڈ رومیلو لوکاکو نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں اسپین کو شکست دینے کے لیے 'ریڈ ڈیولز' (بیلجیم) کو ایکدم پرفیکٹ گیم (بہترین کھیل) پیش کرنا ہوگا۔ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سوفی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم مقابلے میں بیلجیم کا سامنا ایک ایسی ہسپانوی ٹیم سے ہے، جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی گول نہیں کھایا ہے۔.