Saturday, May 16 2026 | Time 19:59 Hrs(IST)
Regional

شہدائے کشمیر نے ہماری راہوں کو آسان بنا دیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

شہدائے کشمیر نے ہماری راہوں کو آسان بنا دیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 12جولائی(یو این آئی)جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عظیم قربانیوں نے ہمیں اپنے مستقبل کی سمت واضح کی ہے اور ان کے خون کا ایک ایک قطرہ ہماری خودداری، آزادی اور وقار کی ضمانت ہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 13جولائی کے شہدا کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے شخصی راج کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو کہ ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔ یہ قربانیاں نہ صرف ہماری اجتماعی غیرت کا مظہر ہیں بلکہ یہ ہمیں عزم و ایثار، بے لوث خدمت اور اجتماعی بھلائی کے راستے پر چلنے کا سبق دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ان ہی قربانیوں کی کوکھ سے جنم لینے والی ایک عوامی تحریک ہے اور اس تنظیم کے جھنڈے تلے آج بھی کشمیری عوام خودمختاری اور عزت نفس کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں جب کہ قوم کو کئی نئے چیلنجز اور مسائل درپیش ہیں، ضروری ہے کہ ہم بصیرت، استقامت اور حوصلے کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں۔
بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اتحاد، یکجہتی اور بصیرت کے ساتھ موجودہ حالات کا مقابلہ کریں اور شہداء کے مشن کو زندہ رکھیں تاکہ جموں و کشمیر ایک بار پھر خوشحالی اور انصاف کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
یو این آئی- ارشید بٹ

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی بمباری کا ہولناک منظر، 132 افراد کی لاشیں نہ نکالی جا سکیں

16 May 2026 | 7:30 PM

غزہ، 16 مئی (یواین آئی) اسرائیل کے شدید حملوں میں تباہ ہونے والی غزہ کی ایک کثیر المنزلہ عمارت کے ملبے سے ایک ہی خاندان کے 132 افراد کی لاشیں اب تک نہیں نکالی جا سکیں۔رپورٹس کے مطابق یہ المناک واقعہ 2024 میں اسرائیلی بمباری کے دوران پیش آیا تھا، جسے فلسطینیوں کے خلاف بدترین اور انتہائی سفاک حملوں میں شمار کیا جاتا ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .

بیٹیوں کا ڈیجیٹلی بااختیار ہونا وکست بھارت کی ضرورت: پروفیسر تیاگی

16 May 2026 | 7:55 PM

وارانسی، 16 مئی (یواین آئی) مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کے وائس چانسلر پروفیسر آنند کمار تیاگی نے ہفتہ کو کہا کہ بیٹیوں کا ڈیجیٹلی بااختیار ہونا موجودہ وقت کی ضرورت ہے اور یہی وکست بھارت کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں ٹیکنالوجی کا محفوظ اور بیدار انداز میں استعمال بے حد ضروری ہے۔.