Sunday, Jan 18 2026 | Time 19:50 Hrs(IST)
Regional

سال 2017 سے پہلے پولیس بھرتی میں بدعنوانی حاوی تھی:یوگی

سال 2017 سے پہلے پولیس بھرتی میں بدعنوانی حاوی تھی:یوگی

لکھنؤ:15جون(یواین آئی) اترپردیش پولیس کو سماجی اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ سال 2017 سے پہلے اترپردیش میں پولیس بھرتی میں بھائی بھتیجا واد اور بدعنوانی حاوی تھی جو اب گزرے ہوئے زمانے کی بات ہوچکی ہے یوپی پولیس میں 60 ہزار 244 پولس اہلکاروں کی بھرتی اور تقرری لیٹر تقسیم کرنے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ مہا کمبھ میں پولیس کا کردار ایک مثال تھا۔پریاگ راج آنے والے ہر شخص نے پولیس کے رویے کی تعریف کی۔ اگر ہم وہاں کر سکتے ہیں تو ہم ہر جگہ کر سکتے ہیں۔ پولیس فورس نہ صرف امن و امان کی بلکہ سماجی اعتماد کی بھی علامت بن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک انتظامی پروگرام نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے 'سمارٹ پولیسنگ' ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔ 2017 سے پہلے، اتر پردیش میں پولیس کی بھرتی میں اقربا پروری اور بدعنوانی غالب تھی۔پیسے اور سفارش کے بغیر نوکری ملنا ناممکن تھا لیکن اب یہ سب ماضی کی بات ہے۔ ہم نے آئین کی طرف سے فراہم کردہ ریزرویشن پر عمل کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر پورا عمل مکمل کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھرتیوں میں کسی ذات، مذہب، طبقے یا علاقے کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا گیا۔ ریاست میں بھرتی میں دلت، پسماندہ، قبائلی، غریب، بیٹیوں سب کو یکساں مواقع ملے ہیں۔ یہ نیا اتر پردیش ہے، جہاں ہر نوجوان کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف مل رہا ہے۔یوپی پولیس میں 60,244 پولیس اہلکاروں کی بھرتی اور تقرری خط تقسیم پروگرام ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم کی خدمت کے 11 سالہ دور، اچھی حکمرانی اور غریبوں کی فلاح و بہبود نے نیو انڈیا کی شکل میں ہر ہندوستانی کی زندگی میں تبدیلی لانے کا کام کیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پچھلے 8 سالوں میں ریاست کے نوجوانوں کو 8.5 لاکھ سے زیادہ سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔ صرف یوپی پولیس میں ہی تقریباً 2.25 لاکھ بھرتیاں کی گئی ہیں۔ یہ صرف ایک عدد نہیں ہے، بلکہ ریاست کو فسادات سے پاک، خوف سے پاک اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں بنانے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ اس کے ساتھ ڈبل انجن والی حکومت نے ایک مثال پیش کیا ہے کہ امتحان کی پاکیزگی اور شفافیت کیا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بھرتی میں غریب ترین گھرانوں کے بیٹے نے بھی حصہ لیا ہے۔ اب وہ بھی کانسٹیبل بن کر ریاست کے عوام کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکے گا۔ یوگی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 'سمارٹ پولیسنگ' کے فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے سخت اور حساس، جدید اور موبائل، چوکنا اور جوابدہ، قابل اعتماد اور ذمہ دار اور ٹیکنو سیوی اور رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش نے ان اصولوں کو زمینی حقیقت بنا دیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہم نے سال 2017 میں بھرتی کا عمل شروع کیا تو مرکزی وزیر داخلہ نے نیم فوجی اور فوجی تربیت کے وسائل فراہم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ اب ہم نے ریاست میں ہی 60,000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تربیت دینے کی صلاحیت تیار کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں 8 نئی فرانزک لیب شروع کی گئی ہیں جبکہ 6 مزید زیر تعمیر ہیں۔ تمام 75 اضلاع میں دو موبائل فرانزک وین کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 75 اضلاع میں سائبر پولیس اسٹیشنز اور 1,994 تھانوں میں سائبر ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم

بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم

کالیابور، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ملک بھر میں دراندازی کی اجازت دینے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے دراندازوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرنے والی پارٹی کو کرارا جواب دیا ہے مسٹر مودی نے یہ باتیں کالیابور کے موچانڈا پاتھر میں قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے، کئی اہم معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے، کئی اہم معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان

سری نگر،18جنوری(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل یعنی 19 جنوری کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے سرکاری اور سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد حساس اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہےباوثوق ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی یہ ملاقات نہ صرف رسمی نوعیت کی ہے بلکہ اس میں مستقبل کے انتظامی اور سیکورٹی معاملات سے متعلق اہم فیصلوں کی بنیاد بھی پڑ سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی فضائیہ نے

ہندوستانی فضائیہ نے "گروڑ کمانڈوز" کے لیے میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی خصوصی دستہ یونٹ "گروڑ" کے جوانوں کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر اتوار کو گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چنڈی نگر میں میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا گیا پریڈ کا معائنہ ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈیفنس) کے معاون سربراہ نے کیا وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر کے کمانڈنٹ نے تربیت سے متعلق مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔

...مزید دیکھیں
حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

پٹنہ، 18 جنوری (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے اتوار کو ریاست کی نتیش حکومت کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم کے سبب ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال پوری طرح تباہ ہو گئی ہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مسٹر یادو نے کہا کہ ووٹ خرید کر بننے والی یہ حکومت پورے بہار میں نابالغ بچیوں، طالبات، بیٹیوں اور خواتین پر ڈھائے جا رہے مظالم پر آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میٹرو نے سنٹرل وسٹا منصوبے کے بجلی سب اسٹیشن کا کام مکمل کیا

دہلی میٹرو نے سنٹرل وسٹا منصوبے کے بجلی سب اسٹیشن کا کام مکمل کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حال ہی میں مرکزی حکومت کے "سنٹرل وسٹا پروجیکٹ" کے حصے کے طور پر پارک اسٹریٹ میں واقع الیکٹرک ریسیونگ سب اسٹیشن (آر ایس ایس) کی منتقلی اور دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہےڈی ایم آر سی کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ اس سے مرکزی میٹرو کوریڈور کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی اور دارالحکومت میں بننے والی ڈھانچوں کو مدد ملے گی۔

...مزید دیکھیں
احمد فراز: جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے اپنے

احمد فراز: جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے اپنے

خصوصی تحریر: ڈاکٹر شگفتہ یاسمین
شخص سے شخصیت تک کا سفر آسان نہیں ہوتا، دشت سے قلزم خوں تک کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے،ایاغ دل میں اشکوں کے جام پینے پڑتے ہیں اور داغ دل سے تبسم کے چراغ روشن کرنے پڑتے ہیں، محبت زندگی کی اساس ہے اور محبت قربانی چاہتی ہے، صلیب اور دار ورسن سے گزر کر ہی محبت سرخرو ہوتی ہے اوراعتبار پاتی ہے۔

...مزید دیکھیں
سہگل :درد بھرے نغموں کے شہشاہ

سہگل :درد بھرے نغموں کے شہشاہ

(18 جنوری برسی کے موقع پر)
ممبئی، 18جنوری (یو این آئی) شہنشاہ موسیقی کےایل سہگل نے15سال کے عرصے میں 185نغموں کو آواز دی اور 36فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور جنوری 1947اس دنیا سے کوچ کرگئے  سہگل 1930کی دہائی میں فلمی دنیا کے نقشے پر جلوہ گر ہوئے انہیں نیو تٹرز کلکتہ کے مالک بی این سرکارنے متعارف کرایا تھا سہگل کا پورا نام کندن لال سہگل تھا۔

...مزید دیکھیں

آر سی بی وڈودرا میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم

18 Jan 2026 | 7:04 PM

وڈودرا، 18 جنوری (یو این آئی )خواتین پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 کے وڈودرا لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے ارادے سے گجرات جائنٹس (جی جی) کے خلاف میدان میں اترے گی۔ آر سی بی اب تک اپنے چاروں میچ جیت چکی ہے، جبکہ مسلسل دو شکستوں کے بعد جی جی اپنی تیسری کامیابی کی تلاش میں ہوگی۔اگرچہ آر سی بی نے ہر شعبے میں مکمل تسلسل نہیں دکھایا، تاہم اس کے پاس میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں۔ دوسری جانب گجرات جائنٹس نے ٹورنامنٹ کا آغاز دو فتوحات کے ساتھ کیا تھا، لیکن بعد کے میچوں میں درمیانی اور آخری اوورز میں کمزوری کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔گجرات کی بیٹنگ میں ب.