RegionalPosted at: May 22 2025 3:05PM مودی نے دیشنوک میں بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راجستھان کے بیکانیر ضلع میں دیشنوک ریلوے اسٹیشن پر بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
مسٹر مودی دیشنوک میں عالمی شہرت یافتہ کرنی ماتا مندر میں درشن کرنے کے بعد دیشنوک ریلوے اسٹیشن پہنچے اور یہاں انہوں نے بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو دیشنوک میں ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ، وزیر اعلی بھجن لال شرما، وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔
اس موقع پر موجود لوگوں میں بڑی تعداد میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے اور وزیراعظم نے ان سے ملاقات بھی کی اور انہیں اپنے آٹو گراف بھی دئیے۔
قبل ازیں، وزیر اعظم نے دیشنوک ریلوے اسٹیشن پر فوج کے جنگجوؤں کی فوٹو گیلری کا بھی افتتاح اور اس کا دورہ کیا۔ اس دوران مسٹر باگڈے، مسٹر شرما، مسٹر ویشنو اور مسٹرمیگھوال بھی موجود تھے۔
یواین آئی۔الف الف