RegionalPosted at: May 22 2025 3:05PM مودی نے دیشنوک میں کرنی ماتا مندر میں درشن کیا
بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان میں بیکانیر ضلع میں واقع دیشنوک میں عالمی شہرت یافتہ کرنی ماتا مندر میں درشن کیا۔
مسٹرمودی نے مندر میں پوجا ارچنا کی اور ماتا کا آشیرواد لیا۔ مسٹر مودی پہلی بار کرنی ماتا مندر پہنچے ہیں۔ اس دوران راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڈے، وزیر اعلی بھجن لال شرما اور مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیر اعظم کا دیش نوک پہنچنے پر خیرمقدم کیا گیا۔ اس سے پہلے مسٹر مودی صبح تقریباً 10 بجے بیکانیر کے نال ہوائی اڈے پر پہنچے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دیش نوک کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
مندرمیں درشن کرنے کے بعد مسٹرمودی دیش نوک ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں وہ دوبارہ تیار کیے گئے امرت ریلوے اسٹیشن دیشنوک کا افتتاح کریں گے اور بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے بعد پلانہ میں 26 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے نیز جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
یواین آئی۔الف الف