Sunday, Jan 18 2026 | Time 19:08 Hrs(IST)
Regional

مان نے آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے شبھمن گل، ارشدیپ سنگھ کو نیک خواہشات کا اظہار کیا

چنڈی گڑھ، 14 فروری (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے جمعہ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور بلے باز شبھمن گل اور تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ کو آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں کرکٹرز نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں کرکٹرز نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ریاست اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
خاص خبریں
بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم

بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم

کالیابور، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ملک بھر میں دراندازی کی اجازت دینے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے دراندازوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرنے والی پارٹی کو کرارا جواب دیا ہے مسٹر مودی نے یہ باتیں کالیابور کے موچانڈا پاتھر میں قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی فضائیہ نے

ہندوستانی فضائیہ نے "گروڑ کمانڈوز" کے لیے میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی خصوصی دستہ یونٹ "گروڑ" کے جوانوں کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر اتوار کو گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چنڈی نگر میں میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا گیا پریڈ کا معائنہ ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈیفنس) کے معاون سربراہ نے کیا وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر کے کمانڈنٹ نے تربیت سے متعلق مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔

...مزید دیکھیں
حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

پٹنہ، 18 جنوری (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے اتوار کو ریاست کی نتیش حکومت کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم کے سبب ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال پوری طرح تباہ ہو گئی ہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مسٹر یادو نے کہا کہ ووٹ خرید کر بننے والی یہ حکومت پورے بہار میں نابالغ بچیوں، طالبات، بیٹیوں اور خواتین پر ڈھائے جا رہے مظالم پر آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میٹرو نے سنٹرل وسٹا منصوبے کے بجلی سب اسٹیشن کا کام مکمل کیا

دہلی میٹرو نے سنٹرل وسٹا منصوبے کے بجلی سب اسٹیشن کا کام مکمل کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حال ہی میں مرکزی حکومت کے "سنٹرل وسٹا پروجیکٹ" کے حصے کے طور پر پارک اسٹریٹ میں واقع الیکٹرک ریسیونگ سب اسٹیشن (آر ایس ایس) کی منتقلی اور دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہےڈی ایم آر سی کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ اس سے مرکزی میٹرو کوریڈور کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی اور دارالحکومت میں بننے والی ڈھانچوں کو مدد ملے گی۔

...مزید دیکھیں
احمد فراز: جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے اپنے

احمد فراز: جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے اپنے

خصوصی تحریر: ڈاکٹر شگفتہ یاسمین
شخص سے شخصیت تک کا سفر آسان نہیں ہوتا، دشت سے قلزم خوں تک کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے،ایاغ دل میں اشکوں کے جام پینے پڑتے ہیں اور داغ دل سے تبسم کے چراغ روشن کرنے پڑتے ہیں، محبت زندگی کی اساس ہے اور محبت قربانی چاہتی ہے، صلیب اور دار ورسن سے گزر کر ہی محبت سرخرو ہوتی ہے اوراعتبار پاتی ہے۔

...مزید دیکھیں
قاضی رنگا آسام کی روح اور حیاتیاتی تنوع کا انمول رتن ہے: وزیر اعظم مودی

قاضی رنگا آسام کی روح اور حیاتیاتی تنوع کا انمول رتن ہے: وزیر اعظم مودی

گوہاٹی/نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ قاضی رنگا نیشنل پارک آسام کی روح اور حیاتیاتی تنوع کا ایک انمول رتن ہے اور یہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی ایک انمول وراثت ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی سنگور ریلی سے خطاب کریں گے، بنگال میں 830 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح و آغاز

وزیر اعظم مودی سنگور ریلی سے خطاب کریں گے، بنگال میں 830 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح و آغاز

کولکاتا، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن ہگلی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

نتیش سودینی کی ناقابل شکست سنچری، امریکہ نے نیوزی لینڈ کو دیا 254 رن کا ہدف

18 Jan 2026 | 6:52 PM

بولاوایو، 18 جنوری (یو این آئی )نتیش سودِنی کی ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت امریکہ انڈر-19 ٹیم نے آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 253 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ سودِنی نے 133 گیندوں پر 117 رنز بنائے، جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ ادِت کَپا (40) اور شِو سانی (33) نے اہم تعاون دیا۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد امریکہ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور 40 رنز پر پانچ وکٹیں گر گئیں۔ اس نازک صورتحال میں نیتیش سودِنی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور آخر تک ڈٹے رہے۔نیوزی لینڈ کی جان.

پھول سنگھ بریا کے بیان پر بی جے پی کا حملہ، ریاستی صدر کھنڈیلوال کی سخت مذمت

18 Jan 2026 | 6:49 PM

بیتول، 18 جنوری (یو این آئی) بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ہیمنت کھنڈیلوال نے کانگریس کے رکنِ اسمبلی پھول سنگھ بریا کے حالیہ متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین اور سماج کے تئیں غیر حساس سوچ کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں سے ذمہ دارانہ اور باوقار زبان کی توقع کی جاتی ہے لیکن اس طرح کے بیانات سماج میں غلط پیغام دیتے ہیں اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ .