Thursday, May 15 2025 | Time 21:42 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی حکومت کریڈٹ لینے کے لیے ہماری حکومت کے کام روک کر بیٹھی ہے - گہلوت

بی جے پی حکومت کریڈٹ لینے کے لیے ہماری حکومت کے کام روک کر بیٹھی ہے - گہلوت

جے پور، 10 جنوری (یواین آئی) راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر کریڈٹ لینے کے لیے سابقہ کانگریس حکومت کے کاموں کو روک کر بیٹھ جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ان کاموں کا کوئی کریڈٹ نہیں چاہیے ہمیں صرف ریاست کے نوجوانوں کے مفاد کی فکر ہے، اس لیے جلد از جلد اس کا افتتاح ہونا چاہیے مسٹر گہلوت نے جمعہ کو اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا، ’’میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں ان کاموں کا کوئی کریڈٹ نہیں چاہیے۔ ہمیں صرف ریاست کے نوجوانوں کے مفادات کی فکر ہے، اس لیے جلد از جلد ان کا افتتاح ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہم نے ریاست میں نئی ​​نسل کو نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پروفیشنل کورسز کے ساتھ ادارے کھولے، جن میں ہری دیو جوشی جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن یونیورسٹی، راجیو گاندھی فنٹیک ڈیجیٹل یونیورسٹی، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر لاء یونیورسٹی، مارواڑ میڈیکل یونیورسٹی، مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف گورننس اینڈ سوشل سائنسز شامل ہیں۔ لیکن نئی حکومت کے آنے کے بعد ان کی ترقی رک گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہری دیو جوشی یونیورسٹی کی نئی عمارت جے پور کے دہمی کلاں میں تیار ہے لیکن اسے خاصا کوٹھی سے وہاں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ ہماری حکومت نے یونیورسٹی میں اکیڈمک اور نان اکیڈمک اسٹاف بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی لیکن ابھی تک بھرتی نہیں ہو سکی۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر لاء یونیورسٹی میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے۔ یہ بھی اپنی نئی عمارت کے بجائے ایجوکیشن کمپلیکس سے ہی آپریٹ ہورہی ہے۔ ان یونیورسٹیوں کو تعلیمی ضروریات کے مطابق تعمیر شدہ عمارتوں میں کیوں منتقل نہیں کیا جا رہا؟
مسٹر گہلوت نے کہا کہ جے ایل این مارگ پر مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف گورننس اینڈ سوشل سائنسز کی عمارت تیار ہے لیکن اس کا افتتاح بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔ یہ پونے کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز اور ایم آئی ٹی اسکول آف گورننس کی طرز پر بنایا گیا ایک ادارہ ہے۔ اسے بھی جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فنانس اور ٹیکنالوجی کو ملا کر فنٹیک کی ایک نئی جہت بنائی گئی ہے۔ تاکہ ہمارے نوجوان اس شعبے میں مطالعہ، ترقی اور کام کر سکیں، اس لئے ہم نے جودھ پور میں راجیو گاندھی فنٹیک ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا۔ اس ادارے کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نوجوانوں کے مفاد کے لیے وقف کیا جائے۔ یہ تمام ادارے پورے ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے ادارے ہیں۔ ان کے آغاز سے راجستھان کا نام پورے ملک میں مشہور ہوگا۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ نئی حکومت کو کسی نے مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کا جلد افتتاح کیا جائے تو اس کا کریڈٹ سابقہ حکومت کو جائے گا، اس لیے ان کے افتتاح میں تاخیر ہونی چاہیے تاکہ عوام کو لگے کہ یہ تعمیراتی کام اس حکومت کی مدت کار میں ہواتھا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

نئی دہلی، 15 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں پر سماعت 20 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی اس دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ترمیم شدہ وقف قانون کے تحت اس وقت تک کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جب تک اس معاملے میں تفصیلی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی یہ معاملہ اب نئے چیف جسٹس جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ کے سامنے ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈس واٹر ٹریٹی پر تب تک پابندی رہے گی جب تک دہشت گردی کا پورا ڈھانچہ تباہ نہیں ہو جاتا: جے شنکر

انڈس واٹر ٹریٹی پر تب تک پابندی رہے گی جب تک دہشت گردی کا پورا ڈھانچہ تباہ نہیں ہو جاتا: جے شنکر

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے آج واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ آبی معاہدے پر سے پابندی ہٹانے پر تبھی غور کیا جائے گا جب دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل اور مستقل طور پر تباہ نہ کردیا جائے اور بات چیت صرف جموں و کشمیر پر پاکستان کے غیر قانونی قبضے کو خالی کرانے پر ہوگی۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں آئی فون نہ بنائے

ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں آئی فون نہ بنائے

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان میں آئی فون بنانے کے بجائے امریکہ میں آئی فون کی پیداوار بڑھانے پر زیادہ توجہ دے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کا کرنل صوفیہ کیس میں وجے شاہ کو عبوری راحت  دینے سے انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ کا کرنل صوفیہ کیس میں وجے شاہ کو عبوری راحت دینے سے انکار، کیس کی سماعت کل ہوگی

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے "توہین آمیز" تبصرے کے معاملے میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر روک لگانے کی درخواست پر جمعرات کو عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس معاملے کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان میں ترک کمپنی کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی

ہندوستان میں ترک کمپنی کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ترکی کے خلاف ایک اور سخت کارروائی کرتے ہوئے، جس نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی جوابی فوجی کارروائی میں مدد کی تھی، ہندوستان نے جمعرات کو اپنی کمپنی سلیبی ائرپورٹ سروسیز انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف, کانگریس کے دباﺅ میں جھکے: راہل

وزیر اعظم مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف, کانگریس کے دباﺅ میں جھکے: راہل

دربھنگہ، 15 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سرکردہ رہنما راہل گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف تھے لیکن ان (مسٹر گاندھی) کے مسلسل دباﺅ میں انہوں نے قومی سطح پر ذات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ضلع انتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے امبیڈکر ہاسٹل میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذات کی مردم شماری کے خلاف تھے۔

...مزید دیکھیں
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیرپرسن کوثر جہاں نے حج پر جانے والے عازمین حج کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور عازمین حج سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
مادھوری دکشت58 سال کی ہو گئیں

مادھوری دکشت58 سال کی ہو گئیں

15 May 2025 | 2:17 PM

ممبئی، 15 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت آج 58 برس کی ہو گئیں مادھوری دکشت کی پیدائش 15 مئی 1967 کو ممبئی میں ایک متوسط طبقہ کے مراٹھی برہمن خاندان میں ہوئی انہوں نے ابتدائی تعلیم ممبئی سے حاصل کی۔اس کے بعد مادھوری نے ممبئی یونیورسٹی میں ‘مائکرو بایولوجسٹ‘ بننے کے لیے داخلہ لے لیا۔ اس دوران انہوں نے تقریباً آٹھ برس تک كتھك ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔

شاہ کیس- موہن یادو نے کہ کانگریس کو استعفیٰ مانگنے کا کوئی حق نہیں

15 May 2025 | 9:39 PM

بھوپال، 15 مئی (یو این آئی) کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے والے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے استعفیٰ کے کانگریس کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج کہا کہ کانگریس کو اس مسئلہ پر بات کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔

شعیب ملک پی سی بی مینٹور کے عہدے سے دستبردار

15 May 2025 | 2:20 PM

لاہور، 15 مئی (یو این آئی) شعیب ملک نے دیگر ذمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈومیسٹک مقابلوں کے مینٹور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات

14 May 2025 | 1:39 PM

سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں