OthersPosted at: May 6 2026 11:21AM جہان آباد میں ٹرانسپورٹ ٹرک میں زبردست آگ، 40 نئی موٹر سائیکلیں جل کر خاک
جہان آباد، 6 مئی (یو این آئی) بہار کے جہان آباد ضلع میں ایک ٹرانسپورٹ ٹرک میں لگی آگ سے اس پر لدی تقریباً 40 نئی موٹر سائیکلیں جل کر تباہ ہو گئیں۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ کڑونا تھانہ علاقہ کے کنودی گاؤں کے قریب منگل کی دیر رات ہونڈا شوروم پہنچے ایک ٹرانسپورٹ ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، لیکن تب تک ٹرک پر لدی زیادہ تر موٹر سائیکلیں جل چکی تھیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرک شوروم کے پاس کھڑا تھا اور بیک کرنے کے دوران اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار کی زد میں آگیا، جس سے آگ لگ گئی۔ آگ تیزی سے پھیلتی گئی اور ٹرک پر لدی تمام گاڑیاں اس کی لپیٹ میں آگئیں۔ شوروم ملازمین کے مطابق، ٹرک میں تقریباً 40 نئی موٹر سائیکلیں تھیں، جن کی تخمینی قیمت تقریباً 50 لاکھ روپے تھی۔
یو این آئی۔ این یو۔