Friday, Jul 10 2026 | Time 16:48 Hrs(IST)
Others

ہندوستان کی خلائی کامیابیوں کا سفر: اسرونے تاحال 434 غیر ملکی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کئے

ہندوستان کی خلائی کامیابیوں کا سفر: اسرونے تاحال 434 غیر ملکی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کئے

حیدرآباد 10جنوری(یواین آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو)عالمی کمرشل خلائی مارکٹ میں ایک مضبوط مرکز بن کر ابھرا ہے۔ گزشتہ ڈھائی دہائیوں کے دوران ہندوستان نے 434 غیر ملکی سٹلائٹس کو کامیابی سے خلا میں پہنچایا ہے اور 12 جنوری 2026 کوپی ایس ایل وی۔سی 62 کو چھوڑنے کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 442 ہو جائے گی۔ ہندوستان کے غیر ملکی سیٹلائٹس چھوڑنے کا سفر مئی 1999 میں شروع ہوا تھا جب پی ایس ایل وی۔سی 2 نے جنوبی کوریا کے کٹسائٹ۔3' اور جرمنی کے ڈی ایل آر ٹب سیٹ کو ہندوستانی سیٹلائٹ اوشین سیٹ کے ساتھ خلا میں بھیجا۔ ابتدا میں اسرو صرف چھوٹے غیر ملکی سیٹلائٹس کو ہندوستانی مشن کے ساتھ اضافی پے لوڈ کے طور پر لے جاتا تھا لیکن اپریل 2007 میں یہ صورتحال اس وقت تبدیل ہوئی جب اسرو نے اپنا پہلا مکمل کمرشل راکٹ پی ایس ایل وی۔سی 8 لانچ کیا، اس نے اٹلی کے 350 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ اگائل کو مدار میں پہنچایا۔
اب تک کے زیادہ تر غیر ملکی مشنز پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ ہی مکمل کئے گئے ہیں تاہم چھوٹے سیٹلائٹس کی بڑھتی ہوئی مارکٹ کے لئے ہندوستان نے ایس ایس ایل وی بھی تیار کیا ہے جس نے 2023 میں امریکی سیٹلائٹ جینس کو خلا میں بھیجا۔ دوسری جانب ہندوستان کے بھاری بھرکم راکٹ ایل وی ایم تری نے بھی عالمی سطح پر اپنا اثرچھوڑا ہے جس نے برطانیہ کی کمپنی ون ویب کے 72 کمیونیکیشن سیٹلائٹس اور 2025 میں امریکی کمپنی ایسٹ اسپیس موبائل کے 6100 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ بلیو برڈ 6 کو کامیابی سے لانچ کیا۔
ہندوستان سے سٹلائٹ لانچ کروانے والے ممالک میں امریکہ سب سے آگے ہے جس کے 230 سے زائد سیٹلائٹ روانہ کئے جا چکے ہیں اس کے بعد برطانیہ (83)، سنگاپور (19)، کینیڈا (8) اور جنوبی کوریا (5) کا نمبر آتا ہے۔ دیگر ممالک میں لکسمبرگ، اٹلی، جرمنی، بیلجیم اور فرانس بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان کے تمام راکٹس میں سے صرف جی ایس ایل وی کو ابھی تک کوئی تجارتی آرڈر موصول نہیں ہوا سوائے ’نثار‘ کے جو ہندوستان اور امریکہ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان کی کم لاگت اور قابل بھروسہ خلائی ٹکنالوجی پر دنیا بھر کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ کی دلت طالبہ  للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔

...مزید دیکھیں
انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ کے ایکسی لینس سینٹر اور انسان-جنگلی حیات ٹکراؤ پر قومی پورٹل کی شروعات کرتے ہوئے انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے بجائے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

نئی دہلی/اگرتلہ10 جولائی (یو این آئی) آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس ای اور معروف این بی ایف سی نے تریپورہ حکومت کے ساتھ 15,000 کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی مدد کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، یہ مفاہمت نامے 'ڈیسٹینیشن تریپورہ بزنس کنکلیو 2026' کے دوران دستخط کیے گئے، جو شمال مشرق میں پائیدار ترقی کو ممکن بنانے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ای سی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے جنوبی دہلی کے اہم مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گزارش کی ہے محترمہ گپتا نے جمعہ کو مسٹر گڈکری کو خط لکھ کر 8.8 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک روڈ کوریڈور کی ترقی کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

بھونا خطے میں تنازع کے بعد تالاب میں کودنے والے پلمبر کی لاش برآمد، لواحقین کا تھانے میں ہنگامہ

10 Jul 2026 | 4:37 PM

فتح آباد، 10 جولائی (یو این آئی) ہریانہ کے ضلع فتح آباد کے بھونا خطے میں آپسی تنازع کے بعد تالاب میں کودنے والے پلمبر کی لاش جمعہ کی صبح برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد مشتعل لواحقین اور دیہاتیوں نے بھونا تھانے پہنچ کر زبردست ہنگامہ کیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے تاہم غیر جانبدارانہ جانچ اور ضروری قانونی کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے لوگوں کو پرسکون کیا۔ .