OthersPosted at: Dec 5 2025 12:35PM ریپو ریٹ میں کمی کے اعلان کے بعد اچھلے اسٹاک مارکیٹ

ممبئی، 5 دسمبر (یو این آئی) ابتدائی گراوٹ کے بعد ریپو ریٹ میں کٹوتی کے اعلان کے بعد جمعہ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔
سینسیکس 139.84 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 85125.48 پر کھلا۔ تاہم، ریزرو بینک کے ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کٹوتی کے اعلان کے بعد اس میں اچانک تیزی دیکھی گئی۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 343.98 پوائنٹس (0.40 فیصد) اضافے کے ساتھ 85,609.30 پر تھا۔
آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ریپو ریٹ کو 0.25 فیصد کم کرکے 5.25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 33.95 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,999.80 پر کھلا۔ تادم تحریریہ 113.25 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد اضافے کے ساتھ 26,147 پوائنٹس پر تھا۔
آئی ٹی، بینکنگ، رئیل اسٹیٹ، فنانس اور آٹو سیکٹر میں خریداری کا دباؤ دیکھا گیا۔ میڈیا، ایف ایم سی جی، فارما اور کنزیومر ڈیوریبلزگروپس میں کمی ہوئی۔
انفوسس، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنانس اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے سینسیکس کی تیزی میں زیادہ تعاون دیا۔ ہندوستان یونیلیور، ریلائنس انڈسٹریز، ایکسس بینک، اور سن فارما فی الحال گراوٹ میں تھے۔
یواین آئی۔الف الف