Thursday, Aug 13 2026 | Time 15:02 Hrs(IST)
Others

صدرجمہوریہ، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنر نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کی سلور جوبلی کے موقع پر مبارکباد دی

صدرجمہوریہ، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنر نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کی سلور جوبلی کے موقع پر مبارکباد دی

رانچی، 15 نومبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی سلور جوبلی کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مُرمُو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور گورنر سنتوش کمار گنگوار نے مبارکباد دی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مُرمُو نے لکھا کہ ’’تمام لوگوں کو جھارکھنڈ یوم تاسیس کی سلور جوبلی کی دلی مبارکباد! بھگوان برسا منڈا کی اس سرزمین کے باصلاحیت اور محنتی لوگوں نے ریاست اور پورے ملک کا وقار بلند کیا ہے‘‘۔ ’’قدرتی وسائل سے مالا مال یہ ریاست ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، یہاں کی قبائلی برادری کی لوک روایات اور فنون کی ملک و بیرونِ ملک بڑی قدر ہے‘‘۔ یہاں کے بہادر سپوتوں نے بھارت ماتا کی خدمت کیں اور مثالیں قائم کی ہیں۔ میری نیک خواہشات ہیں، جھارکھنڈ ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور ریاست کے تمام باشندوں کا مستقبل روشن ہو‘‘۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا کہ قبائلی ثقافت سے مالا مال، باوقار ریاست جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو یومِ تاسیس کی بہت بہت مبارکباد۔بھگوان برسا منڈا جی کی اس دھرتی کی تاریخ حوصلے، جدوجہد اور خودداری کی داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس خاص موقع پر میں ریاست کی ترقی اور خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔
جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے برسا منڈا کے مجسمے پر مالا پیش کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مسٹر گنگوار نے لکھا کہ عظیم مجاہدِ آزادی بھگوان برسا منڈا جی کوٹی کوٹی نمن۔ جھارکھنڈ آج اپنی تاسیس کے پچیس باوقار سال مکمل کر رہا ہے۔ میں سب کی خوشحالی اور ریاست کی ترقی کی کامنا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے لکھا کہ جھارکھنڈ کے باشندے اپنے بہادر سپوت بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر نمن کرتے ہیں۔ ہمارے شہیدوں نے علیحدہ جھارکھنڈ ریاست کے خواب کو حقیقت بنایا۔ آج پچیس برس کا جھارکھنڈ بابائے جھارکھنڈ کو جوہار پیش کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ ایس اے۔ایف اے

خاص خبریں

ایس ایس ایل وی کے پہلے مرحلے کے بہتر ورژن کا کامیاب تجربہ: اسرو

چنئی، 13 اگست (یو این آئی) ہندستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے چھوٹے مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجنے والے راکٹ ایس ایس ایل وی کے ٹھوس بوسٹر مرحلے ایس ایس 1 کے بہتر ورژن کا زمینی جامد تجربہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سنگاپور پرچم بردار کنٹینر جہاز نے ڈائمنڈ ہاربر کے قریب ہگلی کے پشتے کو ٹکر مار دی

کولکاتا، 13 اگست (یو این آئی) سنگاپور کے پرچم والے ایک کنٹینر بردار جہاز نے بدھ کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر کے نزدیک نورپور میں ہگلی ندی کے پشتے سے ٹکر مار دی، جس کے بعد مصروف دریائی راستے پر بحری آمدورفت کی سلامتی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ، شیوکمار کے اختیار کا امتحان شروع

بنگلورو، 13 اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بدھ کو کابینہ کے قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما رام لنگا ریڈی کو جنگلات و ماحولیات اور کے ایچ منی اپا کو سماجی بہبود کا محکمہ سونپ دیا، جبکہ خزانہ سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کولمبیا کے صدر نے معاشی ہنگامی حالت نافذ کی

میکسیکو سٹی، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریلا نے 10 اگست کو آئے شدید زلزلے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئینی طور پر معاشی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اہم تنصیب پر داعش کے حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ:کویت وزارت داخلہ

بیروت، 13 اگست (یو این آئی) کویت کی ریاستی سلامتی سروس نے ملک کی ایک اہم تنصیب پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جرمنی میں خشک سالی سے کھیتوں کو خطرہ: جرمن وزیر زراعت

ماسکو، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) جرمنی کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی طویل خشک سالی نے جرمن کھیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور مویشی پالنے کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

...مزید دیکھیں

ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب 5.5 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن، 13 اگست (یو این آئی) ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب بدھ کو ریکٹر پیمانے پر 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں

کھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب

13 Aug 2026 | 2:31 PM

نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) کانگریس رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتراکھنڈ میں کانگریس کی ریلی میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے خطاب کے بعد اسٹیج کی تطہیر (شُدّھی کرن) کے معاملے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں جواب مانگا ہے۔.

جدراں اور اٹل کی سنچریوں سے افغانستان نے سیریز جیت لی

13 Aug 2026 | 2:46 PM

بیلفاسٹ، 13 اگست (یو این آئی) صدیق اللہ اٹل (143) اور ابراہیم جدراں (107) کی سنچریوں کی بدولت افغانستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی اور پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ آئرلینڈ نے بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری افغانستان کی ٹیم نے ابراہیم جدراں اور صدیق اللہ اٹل کی سنچریوں کی بدولت نو وکٹوں پر 343 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ افغانستان کے لیے درویش رسولی (24)، عظمت اللہ عمرزئی (15)، راشد خان (11) اور رحمان اللہ گرباز (12) نے بھی رنز بنائے۔ جواب میں آئرلینڈ نے ہار نہیں مانی، لیکن اس.

نانی کی ’دی پیراڈائز‘ کے لیے کئی ایکڑ میں پھیلا وسیع جھگی بستی کا سیٹ تیار

13 Aug 2026 | 1:38 PM

ممبئی، 13 اگست (یو این آئی) نیچرل اسٹار نانی کی انتہائی متوقع فلم ’دی پیراڈائز‘ پر ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ نانی اور ہدایت کار شری کانت اوڈیلا کی یہ انتہائی متوقع دوبارہ شراکت ہے۔ فلم میں نانی بالکل مختلف روپ میں نظر آنے والے ہیں۔.

تیز رفتار تھار نے پی آر وی کو زوردارٹکر ماری، ہوم گارڈ کپل کمار کی موت

13 Aug 2026 | 2:50 PM

گریٹر نوئیڈا، 13 اگست (یواین آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے علاقے گور سٹی-2 میں دیر رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار اور بے قابو لال رنگ کی تھار گاڑی نے پولیس کی پی آر وی 9619 میں زبردست ٹکر مار دی۔ حادثے میں پی آر وی پر تعینات ایک کانسٹیبل اور ہوم گارڈ کپل کمار شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا، لیکن علاج کے دوران ہوم گارڈ کپل کمار کی موت ہو گئی۔.