Friday, Dec 5 2025 | Time 17:46 Hrs(IST)
Others

بہار میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

بہار میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

پٹنہ، 14 نومبر (یو این آئی) بہار میں 243 اسمبلی سیٹوں کے لئے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔
ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست کے تمام 38 اضلاع میں قائم 46 گنتی مراکز پر آج صبح 8 بجے گنتی کا عمل شروع ہوا۔ گنتی مراکز پر سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ 243 کاؤنٹنگ مبصرین اور امیدواروں یا ان کے ایجنٹوں کی موجودگی میں 243 ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کی جانب سے گنتی کی جا رہی ہے۔ ہرٹیبل پر ایک کاؤنٹنگ مبصر، کاؤنٹنگ اسسٹنٹ اور مائیکرو آبزرور کے ساتھ 4,372 کاؤنٹنگ ٹیبلز قائم کیے گئے ہیں۔ امیدواروں کی طرف سے مقرر کردہ 18,000 سے زیادہ کاؤنٹنگ ایجنٹ بھی گنتی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ پہلے بیلٹ پیپر ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ووٹوں کی گنتی صبح 8:30 بجے شروع ہوگی۔
سہرسہ ضلع میں تین پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ مشرقی چمپارن، پورنیہ، سیوان، ویشالی، بھاگلپور اور گیا اضلاع میں دو دو گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
ریاست کے دیگر 31 اضلاع مغربی چمپارن، شیوہر، سیتامڑھی، مدھوبنی، سپول، ارریہ، کشن گنج، کٹیہار، مدھے پورہ، دربھنگہ، مظفر پور، گوپال گنج، سارن، سمستی پور، بیگوسرائے، کھگڑیا، بانکا، مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، نالندہ، پٹنہ، بھوجپور، بکسر، کیمور، روہتاس، ارول، جہان آباد، اورنگ آباد، نوادہ اور جموئی اضلاع میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔
جاری یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
ہند-روس دوستی ’قطبی ستارے کی طرح‘، اقتصادی تعلقات بڑھیں گے: وزیر اعظم مودی

ہند-روس دوستی ’قطبی ستارے کی طرح‘، اقتصادی تعلقات بڑھیں گے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور روس کی دوستی کا موازنہ ’قطبی ستارے‘ سے کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے مسٹر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ یہاں حیدرآباد ہاؤس میں 23ویں ہند-روس سالانہ سربراہ میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان اقتصادی شعبے میں روس کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔

...مزید دیکھیں
پوتن کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا

پوتن کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا

نئی دہلی، 5 دسمبر (یواین آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، کا جمعہ کی صبح راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا

پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کیے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری  پالیسی کا نتیجہ: راہل

ملک میں فضائی سروس کا بحران اجارہ داری پالیسی کا نتیجہ: راہل

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات اور انڈیگو ایئر لائنز کی ناکامی کو حکومت کی اجارہ داری کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

آربی آئی نقد بہاؤ کو بڑھانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا

ممبئی، 5 دسمبر (یو این آئی) ملک کے بینکنگ نظام میں نقدی کے بہاؤ (لیکویڈیٹی) کو بڑھانے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) دسمبر میں 1 لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر اور گاندربل میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر اور گاندربل میں ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر، 5 دسمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعہ کی صبح سری نگر کے بٹہ مالو اور ضلع گاندربل میں چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
روسی صدر پوتن دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

روسی صدر پوتن دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کی شام یہاں پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی روایت توڑتے ہوئے مسٹر پوتن کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے، جہاں انہوں نے مسٹر پوتن کا پرتپاک استقبال کیا دونوں رہنماؤں نے پہلے مصافحہ کیا اور پھر گلے ملے۔

...مزید دیکھیں