ممبئی، 12 اکتوبر (یو این آئی) غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی ) نے اکتوبر میں اب تک ہندوستانی کیپٹل مارکیٹوں میں 3,240 کروڑ کی خالص سرمایہ کاری کی ہے۔
خالص سرمایہ کاری بازار میں لگائی گئی رقم اور نکالی گئی رقم کے درمیان کا فرق ہوتاہے۔ جب کہ ایف پی آئی نے اس ماہ ایکویٹی فروخت کرنا جاری رکھا، وہیں ڈیٹ میں ان کی زبردست خریداری جاری ہے۔
سی ڈی ایس ایل کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے اکتوبر میں ایکویٹی میں خالص طور پر 2,091 کروڑ روپے کی فروخت کی ہے۔ وہیں ڈیٹ میں انہوں نے 4,819 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کے علاوہ ایف پی آئی نے میوچل فنڈز سے 82 کروڑ روپے کی خالص نکاسی کی، جبکہ ہائبرڈ انسٹرومنٹس میں ان کی سرمایہ کاری میں 594 کروڑ کا اضافہ ہوا۔
اس سال مئی کے بعد پہلی بار، ایف پی آئی ہندوستانی سرمایہ بازاروں میں خریداری کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ مئی میں، انہوں نے 31,01 کروڑ کی خالص سرمایہ کاری کی تھی۔ وہیں جون میں، انہوں نے 7,769 کروڑ، جولائی میں 5,261 کروڑ، اگست میں 20,635 کروڑ اور ستمبر میں 12,571 کروڑ نکالے۔
موجودہ کیلنڈر سال میں اب تک، ایف پی آئی ہندوستانی سرمایہ بازاروں سے 81,371 کروڑ روپے نکال چکے ہیں۔ ایکویٹیز میں ان کی خالص فروخت 1,50,429 کروڑ رہی ہے، جبکہ انہوں نے قرض میں 69,171 کروڑ کی خالص سرمایہ کاری کی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔