نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) کانگریس نے ای-20 ایندھن پالیسی کے تعلق سے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسے صاف ستھری توانائی اور تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کی سمت میں بڑا قدم بتا کر جلد بازی میں پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ اس کے آبی وسائل اور غذائی تحفظ پر پڑنے والے اثرات کا مجموعی جائزہ نہیں لیا گیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں ایتھنول کی پیداوار بنیادی طور پر گنا، دھان اور مکئی جیسی زیادہ پانی کی کھپت والی فصلوں سے ہوتی ہے، جبکہ کئی دیگر ممالک زرعی باقیات اور دیگر حیاتیاتی فضلے سے ایتھنول تیار کرتے ہیں۔
گنا اور دھان ملک کے کل آبپاشی کے پانی کا تقریباً 70 فیصد استعمال کرتے ہیں۔
ایک لیٹر گنا پر مبنی ایتھنول کی پیداوار میں تقریباً 3,630 لیٹر، چاول پر مبنی ایتھنول میں 10,790 لیٹر تک اور مکئی پر مبنی ایتھنول میں تقریباً 4,670 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔