NationalPosted at: Jul 9 2026 4:00PM ہند۔آسٹریلیا نے دفاعی تعلقات کو دی نئی جہت ، سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بڑھائیں گے تعاون
نئی دہلی، 09 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا نے دفاع، سمندری سکیورٹی اور ٹیکنالوجی تعاون کو نئی جہت دیتے ہوئے ان شعبوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، ساتھ ہی دفاعی و سکیورٹی تعاون پر مشترکہ اعلامیہ اور سکیورٹی، تجارت، توانائی، تعلیم اور اہم ٹیکنالوجیز سے جڑے کئی نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز میلبورن میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھنی البنیز کے ساتھ تیسرے سالانہ سربراہ اجلاس میں حصہ لیا۔
اس کے بعد یہ فیصلے کیئے گئے۔