Friday, Jul 10 2026 | Time 19:01 Hrs(IST)
National

مودی نے آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں سے ہندوستان میں مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی

نئی دہلی، 9 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں سے ہندوستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مینوفیکچرنگ، متبادل توانائی، اہم معدنیات، کان کنی، بنیادی ڈھانچہ، ہوا بازی، لاجسٹکس، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسے شعبوں میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔
مسٹر مودی نے اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوسرے دن صبح آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھنی البانیز کے ساتھ میلبورن میں مشترکہ طور پر آسٹریلیا-ہندوستان چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فورم اور اکنامک روڈ میپ بزنس پروگرام سے خطاب کیا۔ ان دونوں پروگراموں میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے بڑے چیف ایگزیکٹو افسران اور صنعت کاروں، آسٹریلیا کے اہم ریٹائرمنٹ فنڈز اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے نمائندوں اور آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔
مسٹر مودی نے سی ای او فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی، پالیسی اصلاحات، ڈیجیٹل تبدیلی اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اختراعی ایکو سسٹم سے آسٹریلیا کے شراکت داروں کے لیے نئے کاروباری مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
ہندوستانی اور آسٹریلوی معیشتوں کے باہمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ، متبادل توانائی، اہم معدنیات، کان کنی، بنیادی ڈھانچہ، شہری ترقی، ہوا بازی، لاجسٹکس، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، مالیاتی ٹیکنالوجی (فن ٹیک)، فوڈ پروسیسنگ اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں ہندوستان میں وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا وسیع پیمانہ اور آسٹریلیا کی مہارت دونوں ممالک کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے

خاص خبریں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
میرٹھ کی دلت طالبہ  للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔

...مزید دیکھیں
انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ نہیں، بقائے باہمی اور ہم آہنگی بنے ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر: بھوپیندر یادو

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ کے ایکسی لینس سینٹر اور انسان-جنگلی حیات ٹکراؤ پر قومی پورٹل کی شروعات کرتے ہوئے انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے بجائے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں  تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں  کا پتہ لگایا

ای ڈی نے کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ معاملہ میں تلاشی مہم چلائی،ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں اوربینک کھاتوں کا پتہ لگایا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حال ہی میں کلانی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے سرگرم ڈائریکٹر دھرمیش نریندر سنگھانی کے خلاف ایک تحقیقات کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت تلاشی مہم چلائی ہے، جس کے دوران ظاہرنہیں کیئے گئے غیر ملکی اثاثوں، غیر ملکی بینک کھاتوں اور مشکوک سرحد پار لین دین کے ثبوت ملے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

اتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

نئی دہلی/اگرتلہ10 جولائی (یو این آئی) آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس ای اور معروف این بی ایف سی نے تریپورہ حکومت کے ساتھ 15,000 کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی مدد کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، یہ مفاہمت نامے 'ڈیسٹینیشن تریپورہ بزنس کنکلیو 2026' کے دوران دستخط کیے گئے، جو شمال مشرق میں پائیدار ترقی کو ممکن بنانے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ای سی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

ریکھا گپتا نے مانڈی مارگ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گڈکری سے کی گزارش

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے جنوبی دہلی کے اہم مانڈی روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے کی گزارش کی ہے محترمہ گپتا نے جمعہ کو مسٹر گڈکری کو خط لکھ کر 8.8 کلومیٹر طویل اس اسٹریٹجک روڈ کوریڈور کی ترقی کا کام نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

پتھورا گڑھ میں شدید بارش کے باعث بارڈر روڈ سمیت 12 سڑکیں بند، دریاؤں کی سطحِ آب میں بھی اضافہ

10 Jul 2026 | 6:15 PM

پتھورا گڑھ، 10 جولائی (یواین آئی) اتراکھنڈ کے سرحدی ضلع پتھورا گڑھ میں مانسون کے باعث شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں بارڈر روڈ سمیت 12 سڑکیں بند ہو گئی ہیں، جبکہ کالی اور گوری دریاؤں کی سطحِ آب میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ پر ہیں۔.