NationalPosted at: Jul 8 2026 1:01PM وزارت ماحولیات کے چارملازمین کی برخاستگی پرکانگریس نے وضاحت مانگی
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو کے چار قریبی ملازمین کی دو دنوں کے اندر دو مرحلوں میں برطرفی پر مرکزی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے وزارت کے کام کاج اور انتظامی نظام پر سنگین سوالات کھڑے ہوتے ہیں، اس لیے اس کارروائی کا جواب دیا جانا چاہیے۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت میں وزیروں کے نجی عملے کی تمام اہم تقرریوں کی جانچ اور منظوری وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے کی جاتی ہے۔