NationalPosted at: May 7 2026 11:49AM آپریشن سندور ہندوستان کے اٹل ارادوں کا اعلان تھا: بی جے پی
نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 'آپریشن سندور' کو ہندوستان کے اٹل ارادوں کا اعلان قرار دیتے ہوئے اس میں شامل ہندوستانی فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
بی جے پی نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر تحریر کیا، "وہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، بلکہ ہندوستان کے غیر متزلزل ارادوں کا اعلان تھا۔ 'آپریشن سندور' کی پہلی برسی پر ان بہادروں کو سلام، جنہوں نے دشمن کو صرف جواب نہیں دیا بلکہ ایک پیغام دیا، اور اس پیغام کی گونج پوری دنیا نے سنی۔ جے ہند!"
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج نے 07 مئی 2025 کو 'آپریشن سندور' شروع کیا تھا، جس کے دوران پڑوسی ملک میں واقع دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا تھا۔
یواین آئی۔ م س