Monday, Jan 19 2026 | Time 18:03 Hrs(IST)
National

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دوران آزادی پسندوں کا منتر بننے والے گیت 'وندے ماترم' کی گونج نے نہ صرف انگریزوں کی نیند اڑادی تھی بلکہ پورے ہندستان میں جوش وخروش کا ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جو نہ صرف آزادی کا منتر بنا بلکہ آزاد ہندستان کے لیے بھی ایک ویژن کے طور پر سامنے آیا۔
پیر کو لوک سبھا میں گیت وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ گیت آزادی کی پکار بن گیا تھا اور ہر شہری اس گیت سے متاثر ہو کر انگریزوں کے خلاف لڑ رہا تھا۔ اس گیت سے ملک میں جو نیا ماحول پیدا ہوا اسے دیکھ کر انگریز بوکھلا گئے تھے اس لیے انہوں نے اس گیت پر پابندی لگا دی اور اسے گانا جرم سمجھ کر لوگوں پر ظلم کرنا شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ایک ایسا دور رہا ہے جس میں تاریخ کی کئی متاثر کن مثالیں ملک کے سامنے موجود ہیں۔ جب وندے ماترم کے 100 سال مکمل ہوگیے تھے تو اس وقت اس کی صد سالہ تقریب بڑے دھوم دھام سے منائی جانی چاہیے تھی، لیکن اس وقت ملک کو ایمرجنسی میں دھکیل دیا گیا تھا اور ملک کے شہریوں کا گلا گھونٹا جا رہا تھا۔ ملک کی آزادی کی تحریک کو تقویت بخشنے والے وندے ماترم کے سو سال مکمل ہونے کے وقت ملک کو ایمرجنسی کے تاریک دور میں دھکیل دیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا، "وندے ماترم پر بحث میں کوئی حکمراں جماعت یا اپوزیشن نہیں ہے کیونکہ اسی گیت کی تحریک کی وجہ سے ہم سب یہاں بیٹھے ہیں اور یہ ہم سب کے لیے ایک مقدس تہوار ہے۔ آزادی کی جدوجہد وندے ماترم کے جذبے سے لڑی گئی تھی اور اس گیت کے جذبے میں آزادی کے دیوانے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے تھے۔"
انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ایک ایسے وقت میں لکھا گیا جب 1857 کے انقلاب سے برطانوی سلطنت ہل گئی تھی اور ملک کی عظیم شخصیات کو مجبور کیا جا رہا تھا۔ جب وندے ماترم کی آواز ہر طرف گونج رہی تھی اور ملک کو غلام بنائے رکھنے کی ایک بڑی سازش چل رہی تھی، تو اس صورت حال کو بنکم چندر چٹوپادھیائے چیلنج کر رہے تھے۔ انہوں نے 1882 میں ناول "آنند مٹھ" لکھا تو اس میں وندے ماترم گیت شامل کیا جس نے ملک میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔ ملک کے لوگوں میں جو جذبہ تھا، جو ثقافت تھی اسے وندے ماترم گیت کے ذریعہ ملک کو ایک عظیم تحفہ دیا گیا۔ وندے ماترم صرف آزادی کی جدوجہد کا منتر نہیں تھا، محض انگریزوں کو بھگانے کا منتر نہیں تھا، بلکہ یہ اس سرزمین کو زنجیروں سے آزاد کرانے کی ایک مقدس جنگ بھی تھی۔
جاری یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
ہند- پولینڈ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سیکورسکی نئی دہلی پہنچے

ہند- پولینڈ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سیکورسکی نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی، جو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں ہندوستان-پولینڈ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پیر کے روز نئی دہلی پہنچے سیکورسکی کا استقبال ایڈیشنل سکریٹری پوجا کپور نے کیا ان کے دورے کا ایجنڈا ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
اناؤ متاثرہ کے والد کی موت معاملے میں کلدیپ سینگر کی ضمانت کی درخواست مسترد

اناؤ متاثرہ کے والد کی موت معاملے میں کلدیپ سینگر کی ضمانت کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے اناؤ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کے والد کی حراست کے دوران موت کے معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر کی ضمانت کی درخواست پیر کے روز مسترد کر دی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پیر کے روز بتایا کہ کلدیپ سنگھ سینگر اور دیگر ملزمان کو اس معاملے میں نچلی عدالت نے 4 مارچ 2020 کو مجرم قرار دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے یومِ تاسیس پر این ڈی آر ایف کو ’اعتماد کا ستون‘ قرار دیا

امت شاہ نے یومِ تاسیس پر این ڈی آر ایف کو ’اعتماد کا ستون‘ قرار دیا

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یومِ تاسیس کے موقع پر فورس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی آر ایف قوم کے لیے ایک ’’اعتماد کا ستون‘‘ بن کر ابھری ہے اور آفات سے محفوظ ہندستان کے لیے مودی حکومت کے وژن کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں امت شاہ نے وزیرِاعظم نریندر مودی کے ’’آفات سے محفوظ ہندستان ‘‘ کے وژن کے تناظر میں این ڈی آر ایف کے کردار کو اجاگر کیا۔

...مزید دیکھیں
یونیسیف انڈیا اور یوواہ بچوں اور نوجوانوں کی آواز کو مرکز میں لائیں گے:سنتھیا میک کیفری

یونیسیف انڈیا اور یوواہ بچوں اور نوجوانوں کی آواز کو مرکز میں لائیں گے:سنتھیا میک کیفری

ممبئی، 19 جنوری (یو این آئی) یونیسیف یوواہ کو ممبئی کلائمیٹ ویک (ایم سی ڈبلیو) 2026 کے لیے آفیشل یوتھ انگیجمنٹ پارٹنر بنایا کیا گیا ہے، جو 17 سے 19 فروری 2026 تک ممبئی میں منعقد ہوا یونیسیف انڈیا، پروجیکٹ ممبئی اور یوواہ کے ساتھ مل کر جنوری سے شروع ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کو موسمیاتی عمل اور پالیسی مباحثوں میں بامعنی شرکت کے مواقع فراہم کرے گا۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) قومی دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کی صبح ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 تھی دارالحکومت میں صبح 8:44 پر ہلکے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد کئی علاقوں کے لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے جھٹکے ہلکے تھے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی املاک کو نقصان پہنچا۔

...مزید دیکھیں
نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 میں تعلیمی وسائل پر توجہ

نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 میں تعلیمی وسائل پر توجہ

سرتھ چندرن
نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 کا 53واں ایڈیشن ایک شاندار ادبی اور تعلیمی مرکز کے طور پر ابھرا ہے، جس نے ناشرین، مصنفین، اساتذہ اور قارئین کو ہندوستان اور دنیا بھر سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے اس میلے میں زائرین کی بڑی تعداد دیکھی گئی، جس میں مفت داخلہ اور نو روزہ شیڈول نے اہم کردار ادا کیا۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

جموں، 19 جنوری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح تلاشی آپریشن بحال کر دیا۔

...مزید دیکھیں
یونیسیف انڈیا اور یوواہ بچوں اور نوجوانوں کی آواز کو مرکز میں لائیں گے:سنتھیا میک کیفری

یونیسیف انڈیا اور یوواہ بچوں اور نوجوانوں کی آواز کو مرکز میں لائیں گے:سنتھیا میک کیفری

19 Jan 2026 | 5:59 PM

ممبئی، 19 جنوری (یو این آئی) یونیسیف یوواہ کو ممبئی کلائمیٹ ویک (ایم سی ڈبلیو) 2026 کے لیے آفیشل یوتھ انگیجمنٹ پارٹنر بنایا کیا گیا ہے، جو 17 سے 19 فروری 2026 تک ممبئی میں منعقد ہوا۔ یونیسیف انڈیا، پروجیکٹ ممبئی اور یوواہ کے ساتھ مل کر جنوری سے شروع ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کو موسمیاتی عمل اور پالیسی مباحثوں میں بامعنی شرکت کے مواقع فراہم کرے گا۔ .

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ، اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 187 رنز پر آؤٹ

19 Jan 2026 | 5:30 PM

ہرارے، 19 جنوری (یو این آئی ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ سی کے ایک اہم معرکے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بڑے اسکور سے روک دیا۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز مکمل کرنے سے پہلے ہی 48.1 اوور میں 187 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔.