NationalPosted at: Dec 8 2025 2:49PM حکومت چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتون مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ: مانڈوِیہ
نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو کہا کہ نئی لیبر قوانین کے ذریعے باغات کے مزدوروں، خاص طور پر چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔
محنت و روزگار کے وزیر منسکھ مانڈوِیہ نے لوک سبھا میں وقفۂ سوالات کے دوران کانگریس کے گورو گگوئی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 21 نومبر سے نافذ چاروں لیبر کوڈز میں ان مزدوروں کی کم از کم اجرت، زچگی کی چھٹی، صحت کی سہولیات، بہتر بیت الخلا، بچوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی مقام، ہراسانی سے بچاؤ وغیرہ کے جامع اور مناسب اہتمام کیا گیا ہیں۔
مسٹر مانڈوِیہ نے کہا کہ باغات کے مالکان، یونین اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خواتین مزدوروں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ حکومت خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کانگریس کی پرنیتی شندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے مہاراشٹر کے خاص طور پر شعلہ پور علاقے میں بیڑی بنانے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان کی اجرت اور دیگر سہولیات میں کوئی دقت نہ ہو، اس پر لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان کی بہتر صحت کو یقینی بنانے کے لیے 40 سال کے مزدوروں کی صحت کی باقاعدہ جانچ کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یو این آئی - م ک۔ایف اے