Monday, Jan 19 2026 | Time 16:35 Hrs(IST)
National

ہوائی کرایے میں غیر معمولی اضافے کے خلاف حکومت کا انتباہ، انڈیگو کو فوری رقم واپسی کا حکم

ہوائی کرایے میں غیر معمولی اضافے کے خلاف حکومت کا انتباہ، انڈیگو کو فوری رقم واپسی کا حکم

نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے ایئر لائن کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ "انڈیگو بحران" کے درمیان ہوائی کرایے میں غیر معمولی اضافہ نہ کریں اور انڈیگو کو ہدایت دی ہے کہ وہ اتوار کی شام تک اپنی منسوخ شدہ پروازوں کے ٹکٹوں کی رقم مسافروں کو واپس کرے۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے ہفتہ کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اسے معلوم ہے کہ کچھ ایئر لائن کمپنیاں انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی کا فائدہ اٹھا رہی ہیں اور حد سے زیادہ کرایہ وصول کر رہی ہیں۔ وزارت نے اس غیر معمولی صورتحال سے متاثر ہونے والے تمام روٹوں میں زیادہ سے زیادہ کرایہ کی حد مقرر کی ہے۔
ریلیز کے مطابق سرکاری ہدایت کی کاپی تمام ایئر لائن کمپنیوں کو بھیج دی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کرایہ کے رہنما اصول اس وقت تک نافذ رہیں گے جب تک کہ فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آجاتے ہيں۔
حکومت تمام ضروری معلومات حاصل کر رہی ہیں اور ایئر لائن کمپنیوں کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے گی۔ وزارت نے کہا ہے کہ اگر کوئی بے ضابطگی پائی جاتی ہے تو "اصلاحی کارروائی" کی جائے گی۔
وزارت نے انڈیگو کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام متاثرہ مسافروں کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل رقم کی واپسی کرے۔ منسوخ شدہ یا متاثرہ پروازوں کے لیے ریفنڈ کی رقم اتوار، 7 دسمبر 2025 کی شام 8:00 بجے تک لوٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کسی بھی تاخیر کے نتیجے میں ریگولیٹری کارروائی ہوگی۔ مزید برآں، انڈیگو کے بحران سے متاثر ہونے والے مسافروں کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ اپنی سفری تاریخوں یا اوقات میں تبدیلی کرتے ہیں تو کوئی ری شیڈولنگ چارج نہیں لیا جائے گا۔
انڈیگو کو ریفنڈ پروسیسنگ کی نگرانی کے لیے علیحدہ سیل قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایئر لائن کمپنیوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ جن مسافروں کا چیک ان بیگیج منسوخ یا تاخیر کا شکار ہے، ان کی پرواز کے بعد ان کے گھر یا ان کے فراہم کردہ پتے پر بھیج دیا جائے۔
وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
ہند- پولینڈ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سیکورسکی نئی دہلی پہنچے

ہند- پولینڈ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سیکورسکی نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی، جو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں ہندوستان-پولینڈ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پیر کے روز نئی دہلی پہنچے سیکورسکی کا استقبال ایڈیشنل سکریٹری پوجا کپور نے کیا ان کے دورے کا ایجنڈا ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے یومِ تاسیس پر این ڈی آر ایف کو ’اعتماد کا ستون‘ قرار دیا

امت شاہ نے یومِ تاسیس پر این ڈی آر ایف کو ’اعتماد کا ستون‘ قرار دیا

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یومِ تاسیس کے موقع پر فورس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی آر ایف قوم کے لیے ایک ’’اعتماد کا ستون‘‘ بن کر ابھری ہے اور آفات سے محفوظ ہندستان کے لیے مودی حکومت کے وژن کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں امت شاہ نے وزیرِاعظم نریندر مودی کے ’’آفات سے محفوظ ہندستان ‘‘ کے وژن کے تناظر میں این ڈی آر ایف کے کردار کو اجاگر کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) قومی دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کی صبح ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 تھی دارالحکومت میں صبح 8:44 پر ہلکے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد کئی علاقوں کے لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے جھٹکے ہلکے تھے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی املاک کو نقصان پہنچا۔

...مزید دیکھیں
نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 میں تعلیمی وسائل پر توجہ

نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 میں تعلیمی وسائل پر توجہ

سرتھ چندرن
نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 کا 53واں ایڈیشن ایک شاندار ادبی اور تعلیمی مرکز کے طور پر ابھرا ہے، جس نے ناشرین، مصنفین، اساتذہ اور قارئین کو ہندوستان اور دنیا بھر سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے اس میلے میں زائرین کی بڑی تعداد دیکھی گئی، جس میں مفت داخلہ اور نو روزہ شیڈول نے اہم کردار ادا کیا۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

جموں، 19 جنوری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح تلاشی آپریشن بحال کر دیا۔

...مزید دیکھیں
چین : فیکٹری دھماکے  میں 2 افراد ہلاک، 84 زخمی

چین : فیکٹری دھماکے میں 2 افراد ہلاک، 84 زخمی

ہوہوٹ، 19 جنوری (یو این آئی) شمالی چین کے خودمختار خطے اندرونی منگولیا میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، آٹھ لاپتہ جبکہ 84 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
چلی میں جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوئی

چلی میں جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوئی

سینٹیاگو، 19 جنوری (ٰیو این آئی) چلی کے صدر گیبریل بورک نے اتوار کے روز کہا کہ ملک کے جنوب وسطی علاقوں میں پھیلنے والی شدید جنگلاتی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

امریکی فوج کا شام میں فضائی حملہ، القاعدہ دہشت گرد ہلاک

19 Jan 2026 | 4:30 PM

واشنگٹن، 19 جنوری (یو این آئی) امریکی فوج نے شام میں حملہ کرکے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے شام میں فضائی حملہ کیا جس میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد بلال حسن الجاسم ہلاک ہوگیا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد الجاسم پر امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 300 سے زائد داعش کے ارکان کو گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی فوج نے نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔.

افریقہ کپ آف نیشنز 2028: مصر نے تاحال میزبانی کی درخواست نہیں دی، محمد الشاذلی

19 Jan 2026 | 4:24 PM

قاہرہ،19 جنوری (یو این آئی ) مصری وزارتِ کھیل کے سرکاری ترجمان محمد الشاذلی نے واضح کیا ہے کہ مصر نے تاحال 2028ء کے افریقہ کپ آف نیشنز (AFCON) کی میزبانی کے لیے باقاعدہ درخواست جمع نہیں کرائی ہے۔ محمد الشاذلی نے بتایا کہ اگرچہ مصر میزبانی کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے، لیکن حتمی فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر مقامی فٹ بال فیڈریشن کو کرنا ہے۔ مصری ریاست کے پاس جدید ترین اسٹیڈیمز اور تمام ضروری سہولیات موجود ہیں جو کسی بھی بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کے لیے کافی ہیں۔ اگر مصری فٹ بال فیڈریشن میزبانی کے کاغذات جمع کرانے کا فیصلہ کرتی ہے، تو وزارتِ کھیل اس کی مکمل حمایت کرے گی۔.