Monday, Jan 19 2026 | Time 16:28 Hrs(IST)
National

ای ڈی نے ریلائنس پاور کے خلاف ایس ای سی آئی ٹینڈر دھوکہ دہی معاملے میں ضمنی چارج شیٹ دائر کی

ای ڈی نے ریلائنس پاور کے خلاف ایس ای سی آئی ٹینڈر دھوکہ دہی معاملے میں ضمنی چارج شیٹ دائر کی

نئی دہلی، 06 دسمبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتے کو ریلائنس پاور لمیٹڈ کے خلاف ایک معاملے میں ضمنی چارج شیٹ دائر کی۔ جس میں کمپنی پر سولر اینرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) کے ٹینڈر کو حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پر فرضی بینک گارنٹی جمع کرانے کا الزام ہے۔
ای ڈی نے اپنی جانچ دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ (ای او ڈبلیو) کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کی۔ ایک ایف آئی آر ایس ای سی آئی کی شکایت پر ریلائنس این یو بی ای ایس ایس لمیٹڈ (ریلائنس پاور لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی) کے خلاف درج کی گئی تھی، جبکہ دوسری ایف آئی آر ریلائنس این یو بی ای ایس ایس لمیٹڈ نے بسوال ٹریڈلنک پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے منیجنگ ڈائریکٹر پارتھ سارتھی بسوال کے خلاف درج کرائی تھی۔
ای ڈی کے ایک افسر نے کہا، ’’ریلائنس پاور لمیٹڈ (اپنی ذیلی کمپنی ریلائنس این یو بی ای ایس ایس لمیٹڈ کے ذریعے) نے ایس ای سی آئی کے ایک ٹینڈر کے لیے بولی لگائی تھی، جس میں 1000 میگاواٹ / 2000 میگاواٹ-گھنٹہ اسٹینڈ الون بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) پروجیکٹس نصب کیے جانے تھے۔ بولی لگانے والے کو 68.2 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی جمع کرانی تھی۔ ٹینڈر کی شرائط کے مطابق، اگر بینک گارنٹی کسی غیر ملکی بینک کی طرف سے جاری کی جاتی ہے، تو اسے اس بینک کی ہندوستانی شاخ یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔"
ای ڈی نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت کی گئی جانچ میں یہ انکشاف ہوا کہ ریلائنس پاور لمیٹڈ نے غلط ارادے سے ایک شیل کمپنی، بسوال ٹریڈلنک پرائیویٹ لمیٹڈ کی خدمات حاصل کر کے فرضی بینک گارنٹی کا انتظام کروایا۔ یہ گارنٹی فلپائن کے منیلا میں فرسٹرینڈ بینک کی ایک غیر موجود شاخ اور ملیشیا کے اے سی ای انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے نام پر بنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، فرضی گارنٹی کی منظوریاں ایک نقلی ایس بی آئی ای میل آئی ڈی اور فرضی منظوری کے خطوط کا استعمال کر کے تیار کیے گئے تھے۔
ای ڈی نے بتایا، ’’اس مقصد کے لیے ایس بی آئی ڈاٹ سی او ڈاٹ اِن سے ملتے جلتے ایک فرضی ڈومین ایس-بی آئی ڈاٹ سی او ڈاٹ اِن کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ریلائنس پاور لمیٹڈ نے اپنی ایک دیگر ذیلی کمپنی، روسا پاور سپلائی کمپنی لمیٹڈ سے 6.33 کروڑ روپے کو شیل کمپنی بسوال ٹریڈلنک پرائیویٹ لمیٹڈ کو فرضی نقل و حمل کی خدمات کے نام پر بھیجا، تاکہ فرضی بینک گارنٹی کے انتظام کو فنڈ کیا جا سکے۔‘‘
جانچ میں مزید پتہ چلا کہ ریلائنس گروپ کے افسران نے پارتھ سارتھی بسوال کے ساتھ مل کر فرضی ورک آرڈر اور فرضی انوائس تیار کیے۔ فرضی بینک گارنٹی تیار ہو جانے کے بعد، ریلائنس پاور لمیٹڈ نے اس انتظام کو ایک حقیقی کاروباری لین دین دکھانے کے لیے شیل کمپنی کو 5.40 کروڑ روپے کی بڑی فیس بھی ادا کی تھی۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ ریلائنس گروپ کے افسران پوری طرح سے جانتے تھے کہ ایس ای سی آئی کو ایک فرضی بینک گارنٹی اور فرضی ایس بی آئی منظوری، نقلی ایس بی آئی ای میل آئی ڈی سے بھیجے جا رہے ہیں۔
پی ایم ایل اے جانچ میں یہ پتہ چلا ہے کہ ریلائنس گروپ نے ایس ای سی آئی ٹینڈر حاصل کرنے کے لیے فرضی بینک گارنٹی اور فرضی ایس بی آئی منظوری جمع کرانے میں ملی بھگت اور بد نیتی سے کام کیا تھا۔ جانچ کے دوران ریلائنس پاور لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر اشوک کمار پال اور دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔
ضمنی چارج شیٹ دائر کرنے سے پہلے ای ڈی نے اس معاملے میں 5.15 کروڑ روپے کی جرم سے حاصل شدہ جائیداد کو بھی قرق کیا ہے۔
یو این آئی - م ک۔ایف اے

خاص خبریں
ہند- پولینڈ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سیکورسکی نئی دہلی پہنچے

ہند- پولینڈ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سیکورسکی نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی، جو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں ہندوستان-پولینڈ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پیر کے روز نئی دہلی پہنچے سیکورسکی کا استقبال ایڈیشنل سکریٹری پوجا کپور نے کیا ان کے دورے کا ایجنڈا ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے یومِ تاسیس پر این ڈی آر ایف کو ’اعتماد کا ستون‘ قرار دیا

امت شاہ نے یومِ تاسیس پر این ڈی آر ایف کو ’اعتماد کا ستون‘ قرار دیا

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یومِ تاسیس کے موقع پر فورس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی آر ایف قوم کے لیے ایک ’’اعتماد کا ستون‘‘ بن کر ابھری ہے اور آفات سے محفوظ ہندستان کے لیے مودی حکومت کے وژن کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں امت شاہ نے وزیرِاعظم نریندر مودی کے ’’آفات سے محفوظ ہندستان ‘‘ کے وژن کے تناظر میں این ڈی آر ایف کے کردار کو اجاگر کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) قومی دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کی صبح ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

جموں، 19 جنوری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح تلاشی آپریشن بحال کر دیا۔

...مزید دیکھیں
چین : فیکٹری دھماکے  میں 2 افراد ہلاک، 84 زخمی

چین : فیکٹری دھماکے میں 2 افراد ہلاک، 84 زخمی

ہوہوٹ، 19 جنوری (یو این آئی) شمالی چین کے خودمختار خطے اندرونی منگولیا میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، آٹھ لاپتہ جبکہ 84 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
چلی میں جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوئی

چلی میں جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوئی

سینٹیاگو، 19 جنوری (ٰیو این آئی) چلی کے صدر گیبریل بورک نے اتوار کے روز کہا کہ ملک کے جنوب وسطی علاقوں میں پھیلنے والی شدید جنگلاتی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں
مہاجر پرندے اور ماحولیات کے مسائل: ہندوستانی تناظر میں

مہاجر پرندے اور ماحولیات کے مسائل: ہندوستانی تناظر میں

خصوصی مضمون: ظفر اقبال
دنیا میں مہاجر پرندے ایک ایسا حیرت انگیز مظہر ہیں جو زمین کے مختلف حصوں کو ایک غیر مرئی ماحولیاتی رشتے میں باندھ دیتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

آسٹریلین اوپن: ڈینیئل میدویدیف کی گرینڈ سلیم فتوحات میں واپسی، جیسپر ڈی جونگ کو شکست دے دی

19 Jan 2026 | 4:20 PM

ملبورن۔19 جنوری (یو این آئی ) سابق عالمی نمبر ون اور تین بار آسٹریلین اوپن کے فائنلسٹ ڈینیئل میدویدیف نے بالآخر گرینڈ سلیم مقابلوں میں اپنی ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ پیر کو ملبورن پارک میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں روسی اسٹار نے ہالینڈ کے جیسپر ڈی جونگ کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ 11 ویں سیڈ میدویدیف کا مقابلہ اب دوسرے راؤنڈ میں فرانس کے کوئنٹن ہالیس سے ہوگا، جنہوں نے پہلے راؤنڈ میں الیگزینڈر تابیلو کو شکست دی ہے۔مارگریٹ کورٹ ایرینا میں کھیلا گیا یہ مقابلہ میدویدیف کی ذہنی مضبوطی کا امتحان ثابت ہوا۔ انہوں نے 2 گھنٹے اور 53 منٹ میں7-5، 6-2، 7-6 (7-2) سے یہ مقابلہ جیتا۔ اس جی.