Monday, Jan 19 2026 | Time 17:07 Hrs(IST)
National

مرمو، مودی اور بِرلا نے امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس پر خراجِ عقیدت پیش کیا

مرمو، مودی اور بِرلا نے امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس پر خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر و راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کشنن، وزیرِ اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِرلا نے ہفتہ کو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 70 ویں مہاپری نروان دیوس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع ’’پریرنا استھل‘‘ میں نصب اُن کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “مہاپری نروان دیوس پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتا ہوں۔ انصاف، برابری اور آئینی اصولوں کے تئیں اُن کی دوراندیش قیادت اور ان کی اٹل وابستگی ہمارے قومی سفر کو مسلسل سمت دیتی رہتی ہے۔”
ہندوستان کی ترقی میں امبیڈکر کے مستقل تعاون پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ “ڈاکٹر امبیڈکر نے نسلوں کو انسانی وقار برقرار رکھنے اور جمہوری قدروں کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیشہ تحریک دی۔ وکست بھارت کی تعمیر کی جانب بڑھتے ہوئے اُن کے اصول اسی طرح ہمارے راستے کو روشن کرتے رہیں۔”
لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِرلا نے اپنے پیغام میں کہا کہ “بھارت کے عظیم آئین کے معمار، سماجی انصاف کے محافظ، بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کے مہاپری نروان دیوس پر انہیں دلی خراجِ عقیدت۔”
انہوں نے کہا کہ مساوات، انصاف، تعلیم اور شمولیاتی ترقی پر مبنی معاشرے کا اُن کا نظریہ آج بھی ہندوستانی ترقی کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ ان بنیادی اقدار کو بابا صاحب نے دستور ہند میں بھی شامل کیا۔ فلاحی ریاست کے تصور کے ساتھ کروڑوں شہریوں کے لئے انصاف، مساوات، آزادی اور حقوق کی راہ ہموار کی۔
مسٹر بِرلا نے کہا کہ ملک کی تعمیر اور آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے امبیڈکر جی نے ہندوستانی سماج کو مضبوط بنانے کی سمت میں بھی عظیم کوششیں کیں۔ انہوں نے محروم طبقات، مزدوروں، خواتین اور نوجوانوں کو جو پیغامات دیے، وہ ایک ترقی پسند ملک کی تعمیر کے لیے ناگزیر دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج کے دور میں بھی بابا صاحب کی تحریریں اور تقاریر انقلابی فکر اور اخلاقیات کے اصول پیش کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے جس بھی حصے میں نا برابری، امتیاز یا چھوا چھوت موجود ہے، وہاں کے پورے معاشرے کو ظلم، استحصال اور ناانصافی سے نجات دلانے کے لیے امبیڈکر جی کا نظریہ اور اُن کی زندگی کی جدوجہد ایک روشن راستہ دکھاتی ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کا ماننا تھا کہ لوگوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے تعلیم سب سے اہم آلہ کار ہے۔ ان کا نعرہ بھی ’’تعلیم حاصل کرو، منظم رہو، جدوجہد کرو‘‘تھا۔ تعلیم کے میدان میں انہوں نے صرف اصول قائم نہیں کیے بلکہ اپنی تعلیمی اداروں میں ان اصولوں کو عملی طور پر نافذ بھی کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزراء، راجیہ سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی، ارکانِ پارلیمان، سابق اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی نے بھی ’’پریرنا استھل‘‘ پر ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
ہند- پولینڈ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سیکورسکی نئی دہلی پہنچے

ہند- پولینڈ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم سیکورسکی نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی، جو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں ہندوستان-پولینڈ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پیر کے روز نئی دہلی پہنچے سیکورسکی کا استقبال ایڈیشنل سکریٹری پوجا کپور نے کیا ان کے دورے کا ایجنڈا ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے یومِ تاسیس پر این ڈی آر ایف کو ’اعتماد کا ستون‘ قرار دیا

امت شاہ نے یومِ تاسیس پر این ڈی آر ایف کو ’اعتماد کا ستون‘ قرار دیا

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یومِ تاسیس کے موقع پر فورس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی آر ایف قوم کے لیے ایک ’’اعتماد کا ستون‘‘ بن کر ابھری ہے اور آفات سے محفوظ ہندستان کے لیے مودی حکومت کے وژن کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں امت شاہ نے وزیرِاعظم نریندر مودی کے ’’آفات سے محفوظ ہندستان ‘‘ کے وژن کے تناظر میں این ڈی آر ایف کے کردار کو اجاگر کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) قومی دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کی صبح ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 تھی دارالحکومت میں صبح 8:44 پر ہلکے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد کئی علاقوں کے لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے جھٹکے ہلکے تھے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی املاک کو نقصان پہنچا۔

...مزید دیکھیں
نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 میں تعلیمی وسائل پر توجہ

نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 میں تعلیمی وسائل پر توجہ

سرتھ چندرن
نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 کا 53واں ایڈیشن ایک شاندار ادبی اور تعلیمی مرکز کے طور پر ابھرا ہے، جس نے ناشرین، مصنفین، اساتذہ اور قارئین کو ہندوستان اور دنیا بھر سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے اس میلے میں زائرین کی بڑی تعداد دیکھی گئی، جس میں مفت داخلہ اور نو روزہ شیڈول نے اہم کردار ادا کیا۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

جموں، 19 جنوری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح تلاشی آپریشن بحال کر دیا۔

...مزید دیکھیں
چین : فیکٹری دھماکے  میں 2 افراد ہلاک، 84 زخمی

چین : فیکٹری دھماکے میں 2 افراد ہلاک، 84 زخمی

ہوہوٹ، 19 جنوری (یو این آئی) شمالی چین کے خودمختار خطے اندرونی منگولیا میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، آٹھ لاپتہ جبکہ 84 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
چلی میں جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوئی

چلی میں جنگلاتی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوئی

سینٹیاگو، 19 جنوری (ٰیو این آئی) چلی کے صدر گیبریل بورک نے اتوار کے روز کہا کہ ملک کے جنوب وسطی علاقوں میں پھیلنے والی شدید جنگلاتی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کے لیے 10 ہزار کارکن مدعو

19 Jan 2026 | 4:52 PM

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) زمینی سطح پر تعاون پیش کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف اور قومی تقریبات میں عوامی شرکت کو بڑھانے کے حکومتی اقدام کے حصے کے طور پر، دارالحکومت کے کرتویہ پتھ پر 77 ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 ہزار خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔.

سنیل گواسکر نے شکست کے باوجود کوہلی اور ہرشت رانا کی حوصلہ افزائی کی

19 Jan 2026 | 4:46 PM

اندور،19 جنوری (یو این آئی ) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ہندوستان میں پہلی بار ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تاہم، اس شکست کے باوجود سنیل گواسکر نے ویراٹ کوہلی کے مزاج اور ہرشت رانا کی فائٹنگ اسپرٹ کی تعریف کی ہے۔سنیل گواسکر نے 'جیو اسٹار' پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویراٹ کوہلی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ کسی مخصوص "امیج" کے پابند نہیں ہیں۔.

ہریانہ میں وقف شدہ ایس ڈی آر ایف کے قیام کی کارروائیاں تیز

19 Jan 2026 | 4:50 PM

چنڈی گڑھ، 19 جنوری (یو این آئی) ہریانہ حکومت اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کے تحت وقف ریاستی آفات رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے قیام کے لیے تیزی سے قدم اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی فائنانس کمشنر اور محکمہ داخلہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر سُمتا مشرا کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں فورس کی تشکیل اور آپریشن سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔.