NationalPosted at: Dec 5 2025 7:59PM پوتن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو یاد کیا
نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کیے مسٹر پوتن نے مہاتما گاندھی کی سمادھی سر جھکایا اور پریکرما کی انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور باپو سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے راج گھاٹ پر رکھے گئے ایک یادگار پر دستخط بھی کئے مسٹر پوتن ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ قبل ازیں راشٹرپتی بھون میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
مسٹر پوتن کا آج شام 7 بجے ہندوستان سے روانہ ہونے کا پروگرام ہے۔
یواین آئی۔الف الف