NationalPosted at: Nov 15 2025 10:34AM وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد
نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ آج بھگوان برسا منڈا کی 150ویں جینتی بھی ہے۔
وزیراعظم مودی نے جھارکھنڈ کی شاندار قبائلی وراثت اور تاریخی جرات مندی کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’قبائلی ثقافت سے مالا مال، باوقار ریاست جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو یومِ تاسیس کے موقع پر دلی مبارکباد۔‘‘
انہوں نے ریاست کی شناخت کو اس کے عظیم رہنما بھگوان برسا منڈا سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’’بھگوان برسا منڈا کی اس سرزمین کی تاریخ جرات، جدوجہد اور خودداری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ آج اس خاص موقع پر میں ریاست میں اپنے تمام بھائی بہنوں کے ساتھ مل کر جھارکھنڈ کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ 15 نومبر 2000 کو بہار سے الگ ہوکر جھارکھنڈ ایک نئی ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔