NationalPosted at: Mar 21 2025 11:12PM ہندوستان-یورپی یونین سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور یوروپی یونین نے سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون کو بڑھا کر جامع ترقی اور عالمی بہبود کو یقینی بنانے کے اقدامات پر آج تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات چیت جمعہ کو یہاں منعقد ہونے والے چوتھے ہندوستان-یورپی یونین میری ٹائم سیکورٹی ڈائیلاگ میں ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے امور) محترمہ مونیوئی سایاوی اور یورپی یونین کے وفد کی قیادت میکج اسٹیڈزیک، ڈائریکٹر برائے سلامتی اور دفاعی پالیسی، یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس نے کی۔
دونوں فریقوں نے جامع ترقی اور عالمی بہبود کے لیے ایک محفوظ سمندری ماحول کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔ انہوں نے میری ٹائم ڈومین میں جاری تعاون کے اقدامات اور جامع میری ٹائم سیکورٹی کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی میکانزم کو مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسداد غیر قانونی میری ٹائم سرگرمیوں (آئی ایم اے)، اہم بحری ڈھانچے کے تحفظ، علاقائی صلاحیت کی ترقی اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں جیسے شعبوں میں اپنی مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی۔الف الف