Friday, Sep 11 2026 | Time 12:27 Hrs(IST)
International

یمن میں کشیدگی میں اضافہ، حوثیوں کے میزائل حملے

صنعا، 3 ستمبر (یواین آئی): یمن کی سرکاری افواج نے کہا ہے کہ حوثی گروپ نے جمعرات کی صبح صوبہ تعز اور الحدیدہ کے مغربی ساحلی علاقوں کی جانب 10 بیلسٹک میزائل داغے، جبکہ سرکاری فوج نے مختلف محاذوں پر حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف متعدد عسکری کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے مطابق میزائل حملوں کے مقامات اور اہداف کی فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں بھی کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

دوسری جانب سرکاری افواج نے صوبہ مأرب، البیضاء اور الضالع کے مختلف محاذوں پر حوثیوں کے کیمپوں، مورچوں، اجتماعات اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے سات فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا۔
خاص خبریں

پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت

ماسکو، 11 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن ہندستان پہنچ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

روس نے ہندستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کے لیے مدعو کیا: روسی صنعت و تجارت کے وزیر

نئی دہلی، (اسپوتنک/یو این آئی) روس کے صنعت و تجارت کے وزیر انٹون ایلی خانوف نے کہا ہے کہ روس بغیر پائلٹ نقل و حمل کے نظام (ڈرون) کے شعبے میں ہندستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ صبح 7 بجے شروع

جے پور، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے شہری بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 147 بلدیاتی اداروں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

وزیر تعلیم مدن دلاور نے بلدیاتی انتخابات میں کوٹا میں اپنا ووٹ ڈالا

کوٹا، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر تعلیم اور پنچایتی راج مدن دلاور نے جمعہ کو بلدیاتی انتخابات میں کوٹا میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں

بھیلواڑہ میں ووٹنگ کا سست رفتاری سے آغاز

بھیلواڑہ، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کی میونسپل کمیٹیوں میں جمعہ کو صبح ووٹنگ شروع ہوگئی، تاہم ابتدائی گھنٹوں میں ووٹنگ کی رفتار سست نظر آئی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نابالغوں کی سکیورٹی کے لیے دائر درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نابالغوں کی سکیورٹی کے لیے دائر درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے جڑے آن لائن استحصال اور دیگر خطرات سے بچانے کے لیے فائر وال جیسے سکیورٹی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرنے والی ایک مفادِ عامہ کی درخواست (پی آئی ایل) پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکز حکومت نے شمال مشرقی خطہ، جموں و کشمیر، لداخ اور انڈمان و نکوبار جزائر کا سفر کرنے والے مرکزی سرکاری ملازمین کے لیے لیو ٹریول کنسیشن (ایل ٹی سی) کے تحت خصوصی ہوائی سفر کی سہولت کو 25 ستمبر 2028 تک بڑھا دیا ہےپرسنل اینڈ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق، سینٹرل سول سروسز (لیو ٹریول کنسیشن) رولز، 1988 کے تحت یہ خصوصی التزام 26 ستمبر 2026 سے 25 ستمبر 2028 تک موثر رہے گا۔

...مزید دیکھیں

انگلینڈ کو 320 رن کی بڑی برتری، پاکستان پر شکنجہ کسا

10 Sep 2026 | 10:51 PM

برمنگھم، 10 ستمبر (یو این آئی) ہیری بروک (75)، ڈین لارنس (65)، جیمی اسمتھ (69) اور اولی رابنسن (50) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو 453 رن بنا کر پہلی اننگز میں 320 رن کی بڑی برتری حاصل کرلی۔ جوفرا آرچر نے ناٹ آؤٹ 32 رن کا تعاون دیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 133 رن بنائے تھے۔.

سبھی بے خوف ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں: باگڑے

11 Sep 2026 | 11:43 AM

جے پور، 11 ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ کشن راؤ باگڑے نے جمعہ کو یہاں بلدیاتی عام انتخابات میں ووٹ ڈالا۔
مسٹر باگڑے نے صبح 10.40 بجے کیشونگر کمیونٹی ہال کے لیفٹ ہال میں واقع پولنگ مرکز پہنچ کر ووٹ ڈالا۔
اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ووٹنگ جمہوریت کا مقدس موقع ہے۔ انہوں نے بلدیاتی عام انتخابات میں ووٹروں سے بے خوف ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔
یو این آئی۔ ایم جے.