InternationalPosted at: Sep 2 2026 12:19PM ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 4 افراد ہلاک، 68 زخمی
تہران، 2 ستمبر (یو این آئی) ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 4 افراد ہلاک اور 68 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع صوبے کے نائب گورنر احمد نفیسی نے دی۔
ایک سرکاری خبر رساں پورٹل نے منگل کو مسٹر نفیسی کے حوالے سے بتایا، ’’سیریک کاؤنٹی کے کوہستک میں شادی کی تقریب پر امریکی فوجی حملے میں 4 افراد ہلاک اور 68 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران امریکی حملے کے بعد جوابی کارروائی کرے گا۔ عزیزی نے ’ایکس‘ پر کہا، ’’ایران کے کوہستک میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنانا اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا انسانی حقوق کے جھوٹے محافظوں کی شدید مایوسی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
یہ مینا ب اور لامِرد میں ان کے مظالم کو دہرانے کے مترادف ہے۔ کوئی غلط فہمی نہ پالیں: ان جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔ ایرانی مسلح افواج کے عزمِ مصمم کے سامنے انہیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔