InternationalPosted at: Sep 2 2026 12:18PM نیپال میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1127 ہوئی
کٹھمنڈو، 2 ستمبر (یو این آئی) نیپال میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1127 ہو گئی ہے اور 4858 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
اخبار ’دی کٹھمنڈو پوسٹ‘ نے بدھ کو پولیس کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 6541 افراد کو بچایا گیا ہے اور 4858 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ 26 اگست کی صبح شمالی نیپال میں اس وقت شدید سیلاب آ گیا تھا جب چین کی جانب سے پانی کا ایک بہت بڑا ریلہ بھوٹے کوشی ندی میں آ کر مل گیا تھا۔ یہ سیلاب ایک بڑے گلیشیئر کے ٹوٹنے اور اس کے بعد تودے کھسکنے کے باعث آیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔