InternationalPosted at: Aug 13 2026 10:41AM اہم تنصیب پر داعش کے حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ:کویت وزارت داخلہ
بیروت، 13 اگست (یو این آئی) کویت کی ریاستی سلامتی سروس نے ملک کی ایک اہم تنصیب پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ کویتی وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی۔
وزارت نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاستی سلامتی سروس کی نمائندگی کرنے والی وزارت داخلہ کی سکیورٹی فورسز نے ملک کی ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے کی دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنا دیا اور داعش کے ایک رکن کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری کر رہا تھا۔
بیان کے مطابق گرفتار شخص نے دھماکہ خیز مواد اور بغیر پائلٹ کے فضائی طیارے بنانے کی تربیت حاصل کی تھی۔ اس نے ایک ڈرون بھی تیار کیا تھا، جسے وہ حملے میں استعمال کرنا چاہتا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی گئی ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے