InternationalPosted at: Aug 13 2026 10:41AM جرمنی میں خشک سالی سے کھیتوں کو خطرہ: جرمن وزیر زراعت
ماسکو، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) جرمنی کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی طویل خشک سالی نے جرمن کھیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور مویشی پالنے کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ جرمنی کے وزیر زراعت الوئس رائنر نے یہ بات کہی۔
جرمن ٹیلی ویژن چینل این ٹی وی نے رائنر کے حوالے سے کہا، ’’جاری خشک سالی کسانوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے۔ کسان تشویش میں مبتلا ہیں۔ بہت سے کسان آنے والے ہفتوں کے لئے انتہائی فکرمند ہیں۔‘‘
وزیرموصوف نے کہا کہ انہوں نے زرعی شعبے کی موجودہ صورتحال سے جرمن حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
خشک سالی کے اثرات کے بارے میں وزیررائنر نے کہا کہ مختلف علاقوں میں اس کے نتائج الگ الگ ہیں۔ ان میں فصلوں کی پیداوار میں کمی سے لے کر جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے خطرے تک شامل ہیں۔
یورپ ان برسوں کی شدید ترین گرمی کی لہروں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے، جس سے اسپین، پرتگال، فرانس، اٹلی اور یونان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
جون کے اواخر میں فرانس کی وزیر زراعت اینی ژینوار نے کہا تھا کہ غیر معمولی گرمی نے ملک کی زراعت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
یو این آئی، ایم جے