InternationalPosted at: Aug 13 2026 10:42AM ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب 5.5 شدت کا زلزلہ
واشنگٹن، 13 اگست (یو این آئی) ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب بدھ کو ریکٹر پیمانے پر 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) نے یہ اطلاع دی۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز چیریلاگوا سے 69 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ 56.8 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی، ایم جے